بین ریاستی خبریں

کولکاتہ : بی جے پی رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کی رہائش گاہ پر بھینگے گئے بم

ایک ہفتہ قبل بھی ہوا تھا حملہ

کولکاتہ،14؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی #بنگال میں سیاسی تشدد کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ #کولکاتہ کے قریب بی جے پی رکن اسمبلی ارجن سنگھ کی رہائش گاہ پر ایک بار پھر بم پھینکے گئے ہیں۔ ایک ہفتہ قبل بھی ان کے گھر پر اسی طرح کا حملہ ہوا تھا۔ بی جے پی رکن #اسمبلی کے گھر پر حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب مغربی بنگال میں بھوانی پور سمیت تین اسمبلی نشستوں پر ضمنی #انتخابات ہو رہے ہیں۔

ممتا بنرجی خود بھواانی پور سیٹ سے #ترنمول #کانگریس (ٹی ایم سی) کی امیدوار ہیں۔ بی جے پی نے ان کے خلاف پرینکا ٹبریوال کو میدان میں اتارا ہے۔پہلی بار ارجن سنگھ کے گھر پر حملے کے بعد بی جے پی نے ترنمول کانگریس اور وزیر اعلیٰ #ممتا بنرجی کو نشانہ بنایا تھا، جبکہ ارجن سنگھ کے گھر دوسری بار بم پھینکے جانے کے #واقعہ کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹی ایم سی نے اسے ڈرامہ اور فرضی واقعہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button