بین ریاستی خبریں

 داعش سے تعلق کا مبینہ الزام میں دو مشتبہ نوجوان گرفتار

کولکاتہ پولیس کے ایس ٹی ایف نے ہاوڑہ سے دو مشتبہ شخص کو گرفتار کیا

کولکاتہ ،7جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) کولکاتہ پولیس کے ایس ٹی ایف نے ہاوڑہ سے دو مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں ملزمان پر دہشت گرد تنظیم داعش سے روابط کا الزام ہے۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک ایم ٹیک کا طالب علم بتایا جاتا ہے۔گرفتار افراد سے  مبینہ طور پر کئی مشکوک دستاویزات برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے ۔ ایس ٹی ایف کا دعویٰ ہے کہ ملزمان جہادی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کا برین واش کرتے تھے۔ دونوں ملزمان کو 19 جنوری تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں ملزمان پر کافی عرصے سے نظر رکھی جا رہی تھی۔

کولکاتہ پولیس ایس ٹی ایف کی ایک ٹیم نے دونوں کو جمعہ (06 جنوری) کی رات تکیاپارہ کے آفتاب الدین منشی لین میں ان کے ٹھکانے سے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان خیرپور میں خفیہ میٹنگ کرنے والے تھے۔ایس ٹی ایف نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کا اسلحہ جمع کرنے کا منصوبہ بھی تھا۔ایک ملزم کی شناخت گل محمد صدام کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ ایم ٹیک کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

ملزم کے والد ریلوے سے ریٹائرڈ ہیں۔ اور دوسرے ملزم کا نام سعید حسین ہے۔ پولیس کا الزام ہے کہ دونوں پاکستان اور وسطی ایشیا کے کئی ممالک کے دہشت گردوں سے براہ راست رابطے میں ہیں۔ایس ٹی ایف کے ذرائع کے مطابق، ملزمان سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر فتنہ انگیز، بنیاد پرستی کو فروغ دے رہے تھے۔ اس کا بنیادی مقصد نوجوانوں طبقے کا برین واش کرنا اور انہیں مبینہ طور بر جہادی سرگرمیوں میں شامل کرنا تھا۔ عدالت نے فی الحال دونوں ملزمان کو 19 جنوری تک پولیس کی حراست میں بھیج دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button