کرناٹک میں خوفناک قتل: نوجوان کو تیز دھار چاقوؤں سے بیکری میں گھس کر بے دردی سے مار ڈالا گیا، ویڈیو وائرل
ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی پولیس حرکت میں آ گئی ہے۔
کوپل (کرناٹک):(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) کرناٹک کے ضلع کوپل میں ایک لرزہ خیز واقعہ نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سات افراد نے ایک نوجوان کا تعاقب کر کے اسے بیکری میں گھس کر قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، مقتول کی شناخت چنپا نارینال کے طور پر ہوئی ہے، جس کا تعاقب سات حملہ آوروں نے شکاری چاقوؤں اور لاٹھیوں کے ساتھ کیا۔ نوجوان جان بچانے کے لیے ایک قریبی بیکری میں داخل ہوا، لیکن حملہ آور باز نہ آئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تین افراد بیکری میں داخل ہوئے اور لاٹھیوں اور چاقوؤں سے چنپا پر حملہ کر دیا، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
اس دل دہلا دینے والے قتل کی ویڈیو بیکری میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی پولیس حرکت میں آ گئی ہے۔
پولیس کے ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ قتل ایک جائیداد کے تنازعے کا نتیجہ تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تمام سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
مقامی عوام میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین اس واقعے پر سخت ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں اور متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Man hacked to death inside bakery in #Karnataka‘s Koppal
Chenappa Narinal was chased and brutally attacked with machetes inside a bakery. CCTV shows him running in circles trying to escape, but was eventually stabbed to death outside the shop
All 7 accused Ravi,… pic.twitter.com/3J0mI3JQDB
— Nabila Jamal (@nabilajamal_) June 2, 2025



