بین ریاستی خبریں

کوٹک پورہ تحقیقات معاملہ: سکھبیر سنگھ بادل ایس آئی ٹی کے سامنے ہوئے پیش

چندی گڑھ ،26؍ جون: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #شروتی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے سربراہ #سکھبیر سنگھ بادل ہفتہ کے روز خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے جو 2015 کوٹک پورہ پولیس #فائرنگ کے واقعے کی جانچ کررہے ہیں۔ ایس آئی ٹی کے ذریعہ طلب کیے جانے کے بعد سکھبیر صبح 11 بجے سیکٹر 32 میں واقع #پنجاب #پولیس آفیسر انسٹی ٹیوٹ پہنچے۔

2015 میں اس واقعے کے وقت سکھبیر ریاست کے نائب وزیر اعلی تھے اور انہوں نے محکمہ داخلہ کا چارج بھی سنبھالا تھا۔ ایس ڈی کے صدر کی حمایت میں بکرم سنگھ مجیٹھیا، بلوندر سنگھ بھندر ، این کے شرما اور دلجیت سنگھ چیمہ سمیت کئی سینئر رہنما پہنچے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ویجیلنس بیورو) ایل کے یادو کی سربراہی میں ایس آئی ٹی نے منگل کو شرویالی اکالی دل کے اعلی رہنما اور سابق وزیر اعلی #پرکاش سنگھ بادل سے تقریبا ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔

پنجاب حکومت نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد واقعے کی تحقیقات کے لئے ایک نئی ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ یہ نئی ٹیم کوٹک پورہ واقعہ کے سلسلے میں 14 اکتوبر 2015 اور 7 اگست 2018 کو درج دو ایف آئی آر کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اسی طرح کے ایک دیگر مظاہرے میں پولیس نے فریدکوٹ کے بہبل کلان میں فائرنگ کی تھی جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اس معاملے کی الگ سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button