
کویت میں ایک ماہ کے لئے کھیلوں کی تمام سرگرمیاں بند
کویت سٹی: (ایجنسی)کویت نے ایک ماہ کے لیے کھیلوں کی تمام سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمل درآمد اتوار سے شروع ہوگا۔کویتی خبر رساں ادارے کے مطابق کویتی کابینہ نے کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام سرکاری و نجی اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔
کویت میں اسپورٹس پبلک اتھارٹی نے تمام اسپورٹس آرگنائزیشنوں کو خط لکھا ہے کہ وہ ایک ماہ تک تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کردیں اور اس پر اتوار سے عمل درآمد کیا جائے اس پابندی میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے-
کویتی اسپورٹس اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل صقر الملا نے اسپورٹس اداروں کے اندر ہر طرح کے پروگرام بند کرنے کے لیے کہہ دیا ہے۔ الملا نے کہا کہ جو ٹیمیں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والی ہیں وہ بندش سے استثنی کی درخواست کریں- متعلقہ اداروں سے استثنیٰ کی منظوری لی جائے گی۔




