
دبئی ، ۲؍ نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کویت میں پبلک اتھارٹی فار مین پاور نے سیکٹروں اور ان سے متعلق انتظامیہ کے واسطے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ نوٹی فکیشن غیر ملکیوں کے پرمٹ کے واسطے دوبارہ سے ویزا جاری کرنے کے سلسلے میں ہے۔اتھارٹی نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ یہ نوٹفکیشن کابینہ کی جانب سے حالیہ ہدایات کی بنیاد پر جاری کیا گیا۔
بیان کے مطابق ملک میں داخلے کے ویزوں اور ورک پرمٹس کا دوبارہ اجرا اتھارٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے عمل میں آئے گا۔ یہ بات کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (کونا) نے بتائی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق بیرون سے آنے والے ورکر کے لیے کرونا کی ان ویکسین کا لگا ہونا لازم ہے جن کو کویت نے سرکاری طور پر منظور کیا ہوا ہے۔
واضح رہے آئندہ جمعہ کی نماز سے مساجد میں سماجی فاصلے پر عمل ختم ہو جائے گا تاہم ماسک لگانا ضروری ہو گا۔کھلے مقامات پر ماسک نہ لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تمام بند مقامات پر ماسک لگانے کی پابندی پر عمل کرنا ہو گا۔ ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں فاصلے سے بیٹھنے کا اہتمام لازم ہو گا۔
کانفرنسوں ، شادی کی تقریبات اور دیگر سماجی اجتماعات میں صرف ان لوگوں کو شرکت کی اجازت ہو گی جو کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔ اس دوران ماسک لگانے کی پابندی لازم ہو گی۔



