جرائم و حادثات

شوہر سے اختلافات : لیڈی ڈاکٹر کی سات سالہ بیٹے کے ساتھ خودکشی

طلاق کی نوٹس نے لاونیا کو ذہنی دباؤ میں مبتلا کردیا

 آندھراپردیش:3/جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)آندھرا پردیش کے راجہ مہندرورم میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک لیڈی ڈاکٹر نے شوہر سے اختلافات اور طلاق کی نوٹس ملنے کے بعد اپنے سات سالہ بیٹے کے ساتھ خودکشی کرلی۔

مرنے والی خاتون کی شناخت ڈاکٹر لاونیا (عمر 33 سال) کے طور پر ہوئی ہے، جو تلنگانہ کے ضلع ورنگل سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ومشی کرشنا کی اہلیہ تھیں۔ ان دونوں کے درمیان چند دنوں سے گھریلو اختلافات چل رہے تھے، جس کے باعث لاونیا اپنے مائیکے واپس آگئی تھیں۔

اسی دوران شوہر کی جانب سے بھجوائی گئی طلاق کی نوٹس نے لاونیا کو ذہنی دباؤ میں مبتلا کردیا۔ اس صدمے سے نجات پانے کے بجائے، اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنے بیٹے نشانت کو نیند کی گولیاں دیں اور خود بھی انہیں کھالیا۔

واقعے کے بعد لاونیا اور نشانت دونوں کو کوما کی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، مگر بدقسمتی سے دونوں کو ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفصیلات جمع کیں، کیس درج کیا، اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button