قومی خبریں

لکھیم پور کھیری معاملہ: آشیش مشرا کی ضمانت منسوخی کی عرضی پر سپریم کورٹ آج کرے گا سماعت

نئی دہلی،15؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ بدھ کو لکھیم پور کھیری کیس کی سماعت کرے گا۔ یہ سماعت تین ججوں کی خصوصی بنچ کرے گی۔ اس دوران مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کی ضمانت کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوگی۔ دراصل متاثرہ کسانوں نے مشرا کی ضمانت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

درخواست گزاروں نے عدالت کو گواہ پر حملے اور بی جے پی کی جیت پر دھمکی دینے کا معلومات دی ہے۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پرشانت بھوشن نے دلیل دی کہ آشیش مشرا کو ضمانت ملنے کے بعد ایک اہم گواہ پر حملہ کیا گیا۔ حملہ کرنے والوں نے دھمکی دی کہ اب بی جے پی الیکشن جیت چکی ہے۔ تو تمہارا خیال رکھیں گے ۔

اس دلیل کے بعد سی جے آئی این وی رمن نے کہا کہ ہم ایک مناسب بنچ تشکیل دیں گے اور بدھ کو سماعت کریں گے۔ ریاستی وکیل کو بھی بتادیں۔4 مارچ کو سپریم کورٹ نے عرضی گزار سے کہا تھا کہ وہ الہ آباد ہائی کورٹ کو مطلع کرے کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے کو منسلک کر دیا ہے۔

دراصل کسانوں کے متاثر خاندان بھی سپریم کورٹ پہنچے ہیں اور مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کی ضمانت کو چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے ضمانت دینے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن کے ذریعے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ خاندان کے افراد کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

کیونکہ اتر پردیش حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے میں ناکام رہی ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متاثرین کو متعلقہ مواد ہائی کورٹ کے نوٹس میں لانے سے روکا گیا کیونکہ ان کے وکلاء 18 جنوری 2022 کو ضمانت کیس کی سماعت سے دستبردار ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button