قومی خبریں

لکھیم پور تشدد: مرکزی وزیر کے بیٹے آشیش مشرا کو عدالت نے سہ روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیجا

لکھنؤ ، ۱۱؍اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کا بیٹا آشیش تین اکتوبر کو لکھیم پور کھیری کے تکونیا میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور تشدد میں تین روزہ پولیس ریمانڈ پربھیج دیا گیا ۔ سی جے ایم عدالت نے پولیس کو آشیش کا تین روزہ ریمانڈ دیا ہے، تاہم نگران کمیٹی نے 14 روزہ ریمانڈ مانگا تھا۔اب پولیس 12 اکتوبر کو آشیش مشرا کو پوچھ گچھ کے لیے اپن تحویل میں لے گی۔ آشیش کو پہلے ہی 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ تفتیش میں تعاون نہ کرنے پر نگران کمیٹی نے 14 دن کی تحویل مانگی تھی،جس پر عدالت میں تین دن کا ریمانڈ دیا گیا ہے۔

تین دن کے پولیس ریمانڈ میں ایک وکیل آشیش کے ساتھ جا سکتا ہے۔ لیکن وہ اتنے فاصلے پر ہوگا ، کہ وہ اس سے کوئی بات نہیں کی جاسکے گی ۔اس کے علاوہ پولیس کو تھرڈ ڈگری ٹارچر کرنے سے بٰھی منع کیا گیا ہے۔پیر کو سماعت کے دوران آشیش مشرا کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، تاہم سماعت صرف ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی۔

قبل ازیں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیاتھا۔ اس سے قبل کرائم برانچ کے انسپکٹر ودیارام دیواکر کیس فائل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل استغاثہ اودھیش دوبے نے عدالت میں اپنے دلائل دیئے، اودھیش دوبے نے استدلال کیا کہ کیا آپ تھرڈ ڈگری اپنانے کے لیے ملزم کا ریمانڈ مانگ رہے ہیں؟ وکیل دفاع نے کہا کہ میں اس وقت ملزم کے وکیل کے طور پر تفتیش کے دوران موجود تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button