بین ریاستی خبریں

لکھیم پور تشدد : جیپ ڈرائیور اور صحافی سمیت 4 کو قتل کرنے والے 6 ملزمان کی شناخت

لکھیم پور ، 24اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لکھیم پور کے تکونیا میں آٹھ افراد کے قتل کے معاملہ میں تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رفتار بڑھا دی ہے- جیپ کے ڈرائیور، صحافی سمیت 4 افراد کو زدوکوب کرنے کے واقعہ میں ویڈیوز اور تصاویر کی بنیاد پر 6 ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لکھیم پور کے چھ لوگوں کی شناخت چار لوگوں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردینے والی ویڈیو سے ان ملزمان کی شناخت کی گئی ہے ۔لکھیم پور کرائم برانچ اور تحقیقاتی کمیٹی نے ان مشتبہ افراد کو اپنی حراست میں بھی لینے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

اس معاملے میں انکوائری کمیٹی کو 25 اکتوبر تک اس کیس کی اسٹیٹس رپورٹ تیار کرنی ہے۔ انکوائری کمیٹی 26 اکتوبر کو اسٹیٹس رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ 3 اکتوبر کو لکھیم پور کے تکونیا میں ایک بڑا واقعہ پیش آیا تھا جس میں تیز رفتار تھار جیپ نے چار کسانوں کو کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔

اس واقعہ کے بعد مشتعل کسانوں نے تھار کے ڈرائیور اور ایک صحافی سمیت چار افراد کوبھی پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس معاملہ میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا عرف مونو کو کلیدی ملزم بنایا گیا تھا۔

جس کے بعد مونو کے خلاف قتل، حادثاتی موت اور مجرمانہ سازش سمیت سنگین دفعات میں ایف آئی آر درج کی گئی۔طویل پوچھ گچھ کے بعد آشیش مشرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button