1ہفتہ کے بعد لالو کی ضمانت پر فیصلہ، لالو اور سی بی آئی کے ریکارڈ میں 28 دن کا فرق
1ہفتہ کے بعد لالو کی ضمانت پر فیصلہ،

رانچی:(اردودنیا.اِن)چارہ گھوٹالہ کیس میں سزا یافتہ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کو ضمانت کے لئے انتظار کرنا پڑے گا۔ جمعہ کے روز لالو پرساد کی طرف سے پیش ہوئے سینئر ایڈووکیٹ کپل سبل نے لالو پرساد کی عدالتی تحویل کا ریکارڈ پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ لالو نے 28 ماہ 29 دن جیل میں گزارے ہیں،ان کی نصف مدت پوری ہوچکی ہے،جبکہ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ ان کی عدالتی تحویل کا حساب کتاب درست نہیں ہے۔
لالو اور سی بی آئی کے ریکارڈ میں 28 دن کا فرق
اس نے صرف 27 ماہ 6 دن ہی ٖجیل میں گزارے ہیں۔ دونوں فریقوں نے عدالت کو دیئے گئے حراست میں 28 دن کا فرق تھا۔بعدازاں عدالت نے 19 فروری کو اس معاملہ پر تفصیلی سماعت کیلئے تاریخ مقرر کی۔ یہ دمکا خزانے کا معاملہ ہے ،جس میں لالو یادو کو 7 سال کی سزا سنائی گئی تھی ۔
لالو پرساد یادو کے وکیل پربت کمار نے کہا کہ لالو یادو ضمانت پر رہا ہونے جارہے ہیں۔ سی بی آئی جتنا دن ہوسکا ، اسے کھینچ رہی ہے ۔سی بی آئی کا کہنا ہے کہ وہ آرڈر شیٹ بھی دیں گے۔
جس دن وہ جیل گئے ، جیل سے باہر نکلے ہیں ، تمام دستاویزات دی گئی ہیں۔ جیل انتظامیہ کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ کتنے دن جیل میں رہے ہیں۔



