قومی خبریں

لالو یادو کا علاج دہلی کے ایمس میں جاری ، نگرانی کے لئے بنایا جاسکتا ہے ماہر ڈاکٹروں کا پینل

لالو یادو کا علاج دہلی کے ایمس میں جاری ، نگرانی کے لئے بنایا جاسکتا ہے ماہر ڈاکٹروں کا پینل

علاج

نئی دہلی : (اردودنیا.اِن ) بہار کے سابق وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں دہلی ایمس میں داخل کرایا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق پیر کے روز ان کے صحت کی نگرانی کے لئے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی جاسکتی ہے ،

جس کی دیکھ بھال میں لالو پرساد یادو کا علاج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز لالو یادو کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رانچی سے دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) لایا گیا تھا۔

ایمس کے ذرائع نے بتایا کہ انہیں کارڈیوتھوراسک سنٹر کے کورونری کیئر یونٹ (سی سی یو) میں داخل کرایا گیا ہے۔ اتوار کے روز ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے بھی لالو یادو سے ملاقات کی اور ان کی صحت کا جائزہ لیا۔ اسپتال نے بتایا کہ اتوار کے روز ڈاکٹر راکیش یادو کی نگرانی میں لالو یادو کا ایکو ٹیسٹ کرایا گیا ۔

آج ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دینے کی خبر موصول ہوئی ہے ، ان کی نگرانی میں لالو یادوکا علاج کیا جائے گا۔ لالو یادو کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ اسے نمونیہ بھی ہے۔ اس کے علاوہ وہ گردے کی تکالیف میں بھی مبتلا ہیں۔ ان کا گردہ ذیابیطس کی وجہ سے صرف 25 فیصد کام کر رہا ہے۔ رانچی کے ریمس میں ان کا علاج چل رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button