بین ریاستی خبریں

لالو یادو کی وارننگ ، اگر ذات پرمبنی مردم شماری نہیں ہوئی تو بائیکاٹ کاامکان

نئی دہلی11اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بہار کی مرکزی اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو یادو نے ایک بار پھر ذات پرمبنی مردم شماری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ 2021 کی #مردم شماری میں ذات پرمبنی مردم #شماری بھی کرائی جائے ، تاکہ پسماندہ ، انتہائی پسماندہ اور دلتوں کی آبادی معلوم ہو سکے۔ انہوں نے خبردارکیاہے کہ اگر #ذات پرمبنی مردم شماری نہیں کی گئی تو ایس سی-ایس ٹی ، او بی سی اور اقلیت سے تعلق رکھنے والے لوگ اس کا #بائیکاٹ کرسکتے ہیں۔#لالو یادونے ٹویٹ کیاہے کہ اگر 2021 کی مردم شماری میں ذاتوں کی مردم شماری نہیں کی گئی تو بہار کے علاوہ دلت اور اقلیت بھی ملک کی تمام پسماندہ برادریوں کے ساتھ مردم شماری کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button