بین ریاستی خبریں

نواب ملک کے کنکشن انڈرورلڈ سے 93 ممبئی دھماکہ کے مجرموں سے خریدی زمین: دیویندر فڑنویس

ممبئی ،09؍ نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے آج ایک پریس کانفرنس میں مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک پر کئی الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نواب ملک کے خاندان کے انڈرورلڈ سے روابط ہیں اور انہوں نے ممبئی بم دھماکوں کے مجرموں سے بہت کم قیمت پر زمین خریدی تھی۔

انہوں نے سوال کیا کہ ممبئی دھماکوں کے مجرموں سے زمین کیوں خریدی؟ ایسی کونسی بات تھی جس کی وجہ سے ممبئی کے مجرموں نے آپ کو ایل بی ایس روڈ پر تین ایکڑ زمین 30 لاکھ روپئے میں دی؟ جبکہ اس زمین کی قیمت کروڑوں میں تھی۔ فڑنویس نے اس دوران دو لوگوں کا نام لیا۔

(۱) انہوں نے کہا کہ سردار شاہ ولی خان کو 1993 کے بم دھماکہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس نے ٹائیگر میمن کی مدد کی تھی اور بم کو کہاں رکھنا ہے اس کی ریکی بھی کی تھی۔ٹائیگر میمن کی گاڑیوں میںآر ڈی ایکس اسی نے لوڈ کرایا تھا ۔

(۲)سلیم پٹیل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹیل داؤد ابراہیم کا آدمی تھا۔ وہ حسینہ پارکر کا ڈرائیور اور محافظ تھا۔ جب حسینہ کو گرفتار کیا گیا تو سلیم پٹیل کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ سردار اور سلیم پٹیل نے زمین بیچ دی اور نواب ملک کے رشتہ دار نے یہ زمین خرید لی۔پریس کانفرنس میں فڑنویس نے یہ بھی پوچھا کہ یہ سودا کیسے ہوا؟

آپ نے ممبئی کے مجرموں سے زمین کیوں خریدی؟ اس وقت ٹاڈا نافذتھا۔ حکومت ٹاڈا کے مجرموں کی جائیداد ضبط کرتی ہے ۔ کیا ٹاڈا کے ملزمان کی زمین ضبط نہ ہواسی لیے آپ کو ٹرانسفر کی گئی ؟

یہ زمین سیلیڈس کمپنی کو فروخت کی گئی۔ جن کے نواب ملک رشتہ دار ہیں۔ چار جائیدادوں میں 100 فیصدانڈر ورلڈ کااینگل ہے، میرے پاس جو بھی ثبوت ہیں میں مجاز اتھارٹی کو دوں گا۔ میں یہ تمام ثبوت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار کو بھی دوں گا تاکہ وہ بھی جان سکیں کہ ان کے وزراء نے کیا گُل کھلایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button