بین ریاستی خبریں

ہماچل کے کننور میں لینڈ سلائیڈنگ :سانگلا وادی میں پل ٹوٹنے سے 9 افراد ہلاک-ویڈیو وائرل

شملہ،25جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہماچل پردیش کے کننور میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ #وادی سانگلہ میں پل کے گرنے سے نو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ کننور ضلع کے ایس پی سجھو رام رانا نے بتایا کہ نو افراد کی #موت ہوگئی ہے اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ ایس پی نے بتایا کہ #ریسکیو ٹیم موقع پر موجود ہے۔دراصل #سانگلہ جانے والے #سیاحوں سے بھری گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔

سیاح چھتیس گڑھ کے بتائے جارہے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ پہاڑ سے بڑے پتھر پھسل گئے اور تیزی سے نیچے آگئے اور پل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وہاں جاری #تعمیراتی کام کوہوئے بڑے نقصان کے بارے میں بھی اطلاعات ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button