قومی خبریں

آدھار کارڈ ڈاؤن لوڈ ،ری پرنٹ کرنے کیلئے نیوورژن ایپ لانچ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آپ کو معلوم ہوگا کہ آج کے وقت میں آدھار کارڈ کی اہمیت کس قدر بڑھ گئی ہے۔اگر اب بھی آپ آدھار کی افادیت سے ناواقف ہیں ، تو معلوم ہو کہ آدھار کارڈ کے بغیر آپ کا کوئی سرکاری یا پرائیوٹ کام نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے ساتھ  آدھار میں کوئی خامی کا ہونا بھی مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔

اس طرح اگر آپ کو آدھار سے متعلق کوئی اہم اپ ڈیٹ کرنا ہے، یا آدھار سے متعلق کوئی اور مسئلہ ہے ،تو اب آپ اپنے اسمارٹ فون کے ذریعہ آدھار کارڈ سے متعلق 35 خدمات کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

اس کے لئے آپ کو اپنے اسمارٹ فون میں mAadhaar App نامی آدھار ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی ایم آدھار ایپ موجود ہے تو ، پھر پرانا ایپ ڈیلیٹ کرکے نیو ورژن ا پڈیٹ کرلیں۔واضح ہو کہ یو آئی ڈی اے آئی نے mAadhaar ایپ کا نیو ورژن لانچ کیا ہے، جس کے ذریعہ اب صارفین کو بہت سی نئی سہولیات فراہم ہوں گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button