نئی دہلی ،4اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو صحافی رعنا ایوب Rana Ayyub کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی ہے۔ رانا ایوب نے ملک سے باہر جانے سے روکنے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
دہلی ہائی کورٹ میں رعنا ایوب کی طرف سے پیش ہونے والی ایڈوکیٹ ورندا گروور نے دلیل دی کہ ان کا مؤکل ای ڈی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ہمیشہ پوچھ گچھ کے لیے حاضر رہنے کے لیے تیار ہے۔ای ڈی نے کہا کہ رانا ایوب جاری منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات سے بچ رہی ہیں۔
تاہم، ورندا گروور نے ای ڈی کی اس دلیل سے انکار کیا کہ ایوب تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے مائل نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے کہ رعنا ایوب ای ڈی سے فرار چاہتی ہیں۔ وکیل نے مزید کہا کہ لک آؤٹ سرکلر 28 مارچ2022 کو جاری کیا گیا تھا جب کہ صحافی نے سوشل میڈیا پر اپنے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔جسٹس سی ڈی سنگھ کی بنچ نے رانا ایوب کو سفر کی اجازت دے دی۔
تفصیلی حکم نامہ عدالت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ رانا ایوب کوگذشتہ ماہ 30مارچ2022 کو لندن جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھاجہاں وہ صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے پرانٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس (ICFJ) کے پروگرام میں تقریر کرنے والی تھیں۔
خیال رہے کہ عالمی شہرت یافتہ مسلم خاتون صحافی رانا ایوب نے ’گجرات فائل ‘‘ نامی لکھ کر گجرات مسلم نسل کشی کے حقائق بیان کئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر فسطائی طاقتوں کی آئی ٹی سیل کے نشانے پر رہتی ہیں ۔



