بین الاقوامی خبریںسرورق

ناقابل یقین منظر، لبنانی شخص نے بیوی کو اپنے بچے کے سامنے گولی مار دی

ویڈیو میں ایک لبنانی شخص نے اپنی بیوی کو اس وقت گولی مار دی جب وہ اپنے بچے کو لے جا رہی تھی۔

طرابلس:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) لبنان کے تمام خطوں میں بے قابو ہتھیار بڑے پیمانے پر پھیل چکے ہیں۔ ہتھیاروں کے پھیلنے کے باعث ہی فائرنگ کے واقعات اور قتل سمیت دیگر جرائم میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہتھیاروں کے ناجائز استعمال کا ایک اور خوفناک واقعہ اس وقت سامنے آگیا جب ایک لبنانی شخص نے اپنی بیوی کو اس وقت گولی مار دی جب وہ اپنے بچے کو لے جا رہی تھی۔ ویڈیو میں خاتون اپنے بچے کو اٹھائے ہوئے نظر آتی ہے اور اپنے شوہر سے بھاگنے کی کوشش کرتی ہے جب وہ اس کے پاؤں پر گولی چلاتا ہے اور بچہ اس کے ہاتھ سے گر جاتا ہے۔جب وہ بھاگنے کی کوشش کر رہی تھی، اس نے اس پر کئی گولیاں چلائیں، جب کہ بچہ چیخ رہا تھا۔چند گھنٹوں میں ہی اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور رائے عامہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہ نیا واقعہ ملک کے شمال میں تبانہ ۔ طرابلس میں پیش آیا۔مقامی میڈیا کے مطابق اس شہری نے بیوی کے پاؤں میں گولی ماری اور فرار ہوگیا۔ خاتون کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ شہری نے خاندانی جھگڑے کی وجہ سے قدم اٹھایا۔

یاد رہے یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں خاندانی اور دیگر جھگڑوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ "مالی تنگی” یا "خاندانی جھگڑوں” کے باعث ملک میں قتل کے واقعات بھی بڑھے ہیں۔ مبصرین کے مطابق تشدد میں اضافے کی وجہ قانونی جوابدہی کی عدم موجودگی ہے۔

یاد رہے لبنان ان دنوں شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ 2019 میں شروع ہونے والے مالیاتی زوال کی وجہ سے مقامی کرنسی اپنی قدر کا 90 فیصد سے زیادہ کھو گئی ہے۔ مالیاتی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ بنکوں میں رقوم جمع کرانے والوں کو اپنی بچت تک رسائی سے محروم کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا تخمینہ ہے کہ مالیاتی شعبے کے نقصانات 70 بلین ڈالر سے زیادہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button