بین الاقوامی خبریں

لبنان :بچوں کو نشہ آورمشروبات پلاکر زیادتی کا نشانہ بنانے والا سابق فوجی گرفتار

بیروت، 7جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لبنان کی بعلبک گورنری میں واقع شہرالقاع میں پولیس نے 20 کے قریب بچوں کو نشہ آور دوا پلاکر زیادتی کا نشانہ بنانے والے 54 سالہ شخص کو گرفتارکرلیا ہے، اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک سابق فوجی بھی ہے۔بدھ کے روز مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مبینہ طور پر ایک ریٹائرڈ فوجی ملزم گذشتہ تین سال سے زیادہ عرصے سے کم سن لڑکے،لڑکیوں کو منشیات سے بے ہوش کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنارہا تھا۔

بچوں سے منھ کالا کرنے والا یہ سابق فوجی ایک جوس شاپ کا مالک ہے اوربچے اکثراس کے پاس خریداری کے لیے جایا کرتے تھے۔اس پرالزام ہے کہ وہ دکان پرجوس کی خریداری کے لیے آنے والے بچوں کو اپنے گھرلے جاتا تھا جہاں وہ ان کی عصمت ریزی کرتا تھا،انھیں بلیک میل کرنے کے لیے ان کی برہنہ ویڈیوزریکارڈ کرلیتا تھا، انھیں ڈراتا دھمکاتا تھا اورانھیں دوبارہ اپنے پاس آنے پر مجبور کرتا تھا۔

اس کی گرفتاری ایک نوجوان لڑکے کی اطلاع پرعمل میں آئی ہے۔وہ بھی اس کے جنسی تشدد کے متاثرین میں سے تھا، مگر وہ اس کے گھر سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا اوراس نے اپنے والدین کو جاکر تمام واقعہ کی اطلاع دے دی۔ اس نے بتایا کہ وہ بیدار ہوا تواس نے خود کو ملزم کے گھر کے ایک کمرے میں برہنہ پایا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس شخص نے ان الزامات کی تردید کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم پولیس نے اس کے فون سے ملنے والی ویڈیوز اورتصاویری شواہد کے بعد اس کو گرفتارکرلیا۔اس نے کم سن بچوں کو منشیات کھلا اور پلا کر ان سے مْنھ کالا کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button