لیکوریا (سیلان الرحم): خواتین میں عام بیماری، اسباب، علامات اور قدرتی علاج
✍️ حکیم ڈاکٹر محمد فاروق اعظم حبان قاسمی-رحیمی شفا خانہ بنگلور
لیکوریا یعنی سیلان الرحم آج عام بیماریوں میں سے ایک ہے۔ آج ہر مطب اور دواخانے میں اس مرض میں مبتلا عورتوں کی کثرت پائی جاتی ہے۔قارئینِ اردو دنیا کی خدمت میں میں آج اپنے والد محترم بڑے حکیم حضرت مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی حفظہ اللہ کی ایک مفید تحریر پیش کر رہا ہوں، جس میں اسباب، علامات اور علاج نہایت واضح انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔یہ تحریر خواتین کو نہ صرف لیکوریا کے علم سے آگاہ کرتی ہے بلکہ اس بیماری سے بچاؤ اور قدرتی علاج کے طریقے بھی بتاتی ہے۔
لیکوریا (سیلان الرحم) کیا ہے؟
لیکوریا یا سیلان الرحم خواتین میں پائی جانے والی ایک عام مگر خطرناک بیماری ہے جس میں اندام نہانی سے سفید یا زردی مائل رطوبت خارج ہوتی ہے۔یہ مرض نہ صرف جسمانی کمزوری بلکہ نفسیاتی دباؤ، چڑچڑاپن، بانجھ پن اور حسن و دلکشی میں کمی کا بھی باعث بن سکتا ہے۔
علاماتِ لیکوریا (سیلان الرحم):
سیلان الرحم میں مبتلا خواتین میں عام طور پر درج ذیل علامات ظاہر ہوتی ہیں:
-
اندام نہانی سے سفید یا زردی مائل پانی بہنا۔
-
پیشاب کے ساتھ رطوبت کا اخراج۔
-
سر میں میٹھا درد جو بعد میں شدت اختیار کرتا ہے۔
-
کمر درد، سستی، اور جسمانی کمزوری۔
-
بھوک کا نہ لگنا اور وزن میں کمی۔
-
معدہ، جگر، گردے کا کمزور ہونا۔
-
خون کی کمی اور چہرے کی زردی۔
-
اندام نہانی میں خارش اور سوزش۔
-
پیروں میں بوجھ، بار بار پیشاب، اور ماہواری کے دوران درد۔
-
حمل نہ ٹھہرنا (بانجھ پن کا خدشہ)۔
-
رخساروں کی سرخی ختم ہونا اور آنکھوں کی چمک مدھم پڑ جانا۔
یہ مرض جوانی میں ہی بڑھاپے کے آثار پیدا کر دیتا ہے اور خواتین کی دلکشی ختم کر دیتا ہے۔
وجوہاتِ سیلان الرحم:
حکیم محمد ادریس حبان رحیمی کے مطابق، اس بیماری کے اسباب درج ذیل ہیں:
-
کم عمری میں حمل ٹھہر جانا۔
-
رحم کا ورم یا سوجن۔
-
رحم کا اپنی جگہ سے ہٹ جانا۔
-
اندام نہانی میں سوزش یا سوجن۔
-
حیض (ماہواری) کا رک جانا۔
-
سوزاک یا آتشک جیسے امراض۔
-
خون کی کمی اور جسمانی کمزوری۔
-
بار بار حمل کا گر جانا یا زیادہ مباشرت۔
-
غیر صحت مند خوراک یا باسی کھانا۔
-
فحش لٹریچر کا مطالعہ اور گندے خیالات۔
-
صفائی کی کمی اور بند جگہ میں رہائش۔
سیلان الرحم سے پیدا ہونے والے امراض:
سیلان الرحم اگر علاج کے بغیر چھوڑ دیا جائے تو یہ درج ذیل پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے:
-
بانجھ پن (Infertility)
-
رحم کی ساخت میں بگاڑ یا سکڑاؤ۔
-
اندام نہانی کی نازک رگوں کا نقصان۔
-
رحم کا ورم یا ہٹ جانا۔
-
نفسیاتی دباؤ اور مسلسل درد۔
قدرتی علاج اور مفید ہدایات:
سیلان الرحم سے نجات کے لیے قدرتی اصولوں پر مبنی طرزِ زندگی اپنانا سب سے ضروری ہے۔
🌿 احتیاطی تدابیر:
-
ہلکی، غذائیت سے بھرپور خوراک کھائیں۔
-
مرچ، کھٹائی، اچار، شراب، پیاز، بیگن، آلو، اروی وغیرہ سے پرہیز کریں۔
-
صاف ستھرے، ڈھیلے کپڑے پہنیں۔
-
روزانہ صبح کی سیر اور ہلکی ورزش کو معمول بنائیں۔
-
قبض نہ ہونے دیں۔
-
گندے خیالات سے بچیں۔
-
سادہ، پاکیزہ زندگی اختیار کریں۔
-
کھلی ہوا اور دھوپ والی جگہ میں رہیں۔
حکیمی و یونانی علاج:
بحمداللہ، رحیمی شفاخانہ میں لیکوریا (سیلان الرحم) کے تمام اقسام کا تسلی بخش علاج دستیاب ہے۔
یہ علاج رحم کو مضبوط بناتا ہے، خون کی کمی کو دور کرتا ہے، اور بانجھ پن کے خدشے کو ختم کرتا ہے۔
🌿 لیکوریا معمولی نہیں بلکہ ایک سنگین مرض ہے۔اگر اس پر بروقت توجہ دی جائے تو خواتین اپنی فطری صحت، دلکشی اور توانائی دوبارہ حاصل کر سکتی ہیں۔
| اپنا اشتہار دینے کے لیے رابطہ کریں urduduniyanews@gmail.com |
رابطہ برائے علاج:
📍 رحیمی شفاخانہ
248، چھٹا کراس، گنگونڈنا ہلی مین روڈ، نیئر چندرا لے آؤٹ،
میسور روڈ، بنگلور – 39
📞 فون نمبر: 9343712908
🌍 تازہ ترین طبی خبریں، خواتین کی صحت کی معلومات اور مفید مشورے حاصل کریں!
🔗 اردو دنیا نیوز واٹس ایپ گروپ: https://whatsapp.com/channel/0029Vak6CXMBqbrGx1IZGA16



