بین الاقوامی خبریں

اماراتی گولڈن اقامہ ہولڈرز کو معمولی شرح پر قرض

دبئی،29 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اماراتی گولڈن اقامہ ہولڈرز کو عام اقامہ ہولڈرز کے مقابلے میں متعدد بینک نجی قرضے معمولی منافع پر دینے کا آغاز کردیا ہے۔ 1.5 فیصد سے بھی زیادہ رعایت دے رہے ہیں۔ ادائیگی میں بھی سہولت دی جارہی ہے۔ پہلی قسط کی ادائیگی میں چار ماہ تک کی چھوٹ دی گئی ہے۔ الامارات الیوم اخبار کے مطابق ایک بینکار عمران احمد نے کہا کہ مقامی بینک طویل مدت والے اقامہ ہولڈرز خصوصا ایسے غیرملکیوں کو جن کے پاس دس سال والے اقامے ہیں فنڈنگ میں ترجیحی برتاؤ کررہے ہیں۔ انہیں فیس سے استثنی یا فیس میں تخفیف اور انشورنس فیس کی سہولت بھی دی جارہی ہے۔

عمران احمد نے بتایا کہ مذکورہ رعایتوں سے گولڈن اقامہ ہولڈرز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران نجی قرضوں کے ٹرانسفر کا حوصلہ دیا ہے۔ بعض نے ان بینکوں کے ساتھ جن سے وہ معاملات کررہے تھے قرضوں کے حوالے سے تنظیم نو کی کارروائی کرائی ہے۔ عمران احمد نے توجہ دلائی کہ بینکوں کے پاس نقدی بڑی مقدار میں ہے اور اس سے وہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ نجی قرضوں کا اجرا اس حوالے سے اہم ترین آپشن ہے۔


امارات و عمان میں شدید بارشیں، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

دبئی،29 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک کے شمال اور مشرق میں شدید بارشوں کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔خبر کے مطابق امارات وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے شمال اور مشرقی علاقے دو دن شدید بارشوں سے متاثر ہوئے۔ ان علاقوں کے چار ہزار 225 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ ایک ہزار 885 افراد کے لیے 20 ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کیا گیا۔

شدید بارشوں کی وجہ سے شارجہ، راس الخیمہ اور فجیرہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شارجہ، راس الخیمہ اور فجیرہ میں گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔محکمہ موسمیات نے بارشوں اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کیا تھا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے حکام سے رابطے میں ہیں اور ان کو پانی نکالنے کے لیے مشینری فراہم کی جا رہی ہے۔

امارات کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شارجہ، راس الخیمہ اور فجیرہ میں پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کے ضروری عملے کے سوا دیگر ملازمین کو جمعے تک گھروں سے کام کی ہدایت کی گئی ہے۔عمان میں پولیس، ایوی ایشن اور رائل ایئر فورس نے کہا ہے کہ انہوں نے طوفانی بارشوں سے متاثر مسندم گورنریٹ میں گھروں اور گاڑیوں میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا ہے۔عمان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسندم گورنریٹ سے نکالے گئے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button