تلنگانہ کی خبریںجرائم و حادثات

لڑکی کو 3 دن قید میں رکھ کر نشہ آورڈرنک پلا کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا، مقامی لیڈر کے بیٹے پر الزام

حیدرآباد، 19 اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع کے کوڈاڈا میں ایک 20 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر دو مردوں نے قید کیا اور اسے تین دن تک نشہ پلا کر کئی بار عصمت دری کی۔ خاتون کی والدہ کے مطابق اس گھناؤنے جرم میں مقامی سیاستدان کے بیٹے سمیت دو افراد ملوث ہیں۔متاثرہ کی والدہ نے الزام لگایا کہ ملزم اس کی بیٹی کو ایک گھر لے گیا جہاں اسے زبردستی نشہ آور مشروب پلایا گیا اور ان دونوں افراد نے اسے بے دردی سے مارا پیٹا اور پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

متاثرہ نے بتایا کہ انہوں نے مجھے یہ کہہ کر ڈرنگ پلائی کہ یہ سافٹ ڈرنک ہے، پھر مجھے مارا پیٹا اور کمرے کے ایک سنک کے نیچے پھینک دیا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس کے بعد کیا ہوا، میں بالکل بے ہوش تھی۔ متاثرہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اسے 15 اپریل (جمعہ) سے 17 اپریل (اتوار) تک تین دن تک ایک کمرے میں بند رکھا گیا، بعد میں اس کے بھائی نے اس کا سراغ لگایا اور اسے گھر واپس لے آئے۔

سر کی چوٹ کا علاج ضلع اسپتال میں اتوار کی رات اس کے اہل خانہ کے ذریعہ داخل کرایا گیا تھا۔ متاثرہ کی والدہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں پولیس سے رجوع کرنے پر دھمکیوں کا سامنا ہے۔متاثرہ نے ملزم کی شناخت گاؤس کے طور پر کی ہے جو ایک مقامی ٹی آر ایس وارڈ کونسلر کا بیٹا ہے اور ایک دوسرے شخص سائی راما ریڈی نے اسے ایک کمرے میں بند کیا اور اس پر حملہ کیا۔ خاتون کی ماں کی شکایت پر کوڈاڈا ٹاؤن پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

تاہم ابھی تک حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ دو ملزمان میں سے ایک خاتون کو جانتا تھا۔ اس نے اسے کسی کام کے بہانے اپنے گھر آنے کو کہا اور اسے کولڈ ڈرنک پلائی۔ اس کے بعد دونوں نے کئی بار اس کی عصمت دری کی اور اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button