چین میں پھر لاک ڈاؤن : لانژو میں لاک ڈاؤن نافذ، چار لاکھ افراد اپنے گھروں میں پھر قید
بیجنگ ، 26اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کرونا انفیکشن ایک بار پھر واپس آنا لگا ہے۔ چین کے کئی صوبوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ اب خبریں آ رہی ہیں کہ چین کے شہر لانژو میں کورونا سے متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
چار لاکھ کی آبادی والے اس شہر میں ایمرجنسی کے علاوہ لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔چین کے شمال مغربی صوبے کے شہر لانژو میں منگل کو کورونا کے6 متاثرہ افراد کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد پورے ملک میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے۔
اس کے بعد انتظامیہ نے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت پورے شہر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لانژو میں ضروری سامان اور طبی سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔اس سے قبل 20 اکتوبر کو چین کے دو شمالی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق پیر کو یہاں نو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے بعد یہاں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چین کے منگولیا میں بھی نوکرونا کے مریض رپورٹ ہوئے۔چین میں بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے پیش نظر اسکول ایک بار پھر بند ہونے لگے ہیں ، اس کے علاوہ کئی فضائی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔



