بین الاقوامی خبریں

امریکہ سے طویل فاصلے تک نشانہ بنانے والے ہتھیار HIMARS یوکرین کو سپلائی

کیف؍لندن، 24جون :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکہ سے بھیجا گیا طویل فاصلے تک مار کرنے والا ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز(High Mobility Artillery Rocket Systems) یوکرین پہنچ گیا ہے۔یہ طاقتور ہتھیاروں کا ایک نظام ہے۔اس سے کیف کو امید ہے کہ روس کے حملے کا رخ موڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔روس کی افواج یوکرین کے مشرق میں ڈونبس کے نام سے معروف صنعتی مرکز پر قبضہ کرنے کی کوشش میں آگے بڑھ رہی ہیں۔یوکرین کویہ خدشہ لاحق ہے کہ اس کے کچھ فوجیوں کو روسی گھیرے میں لاسکتے ہیں۔یوکرین کے وزیردفاع اولیکسی ریزنیکوف نے HIMARS کی آمد کے بارے میں ٹویٹ کیا کہ ان طاقتورآلات پرمیرے امریکی ساتھی اوردوست وزیردفاع لائیڈآسٹن کا شکریہ! روسی قابضین کے لیے موسم گرما گرم رہے گا۔انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ بہت سے نظام کیسے آئے ہیں۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ اسے روسی راکٹ سسٹم کی رینج سے بہترمطابقت رکھنے کے لیے ہیمارس نظام کی ضرورت ہے۔اس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ ڈونبس میں یوکرینی پوزیشنوں کومارنے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔واشنگٹن نے کہا ہیکہ اسے کیف کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ طویل فاصلے تک مارکرنے والے ہتھیاروں کو روسی علاقے پر حملے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا،جس سے تنازع بڑھنے کاخدشہ ہے۔ماسکو نے خبردارکیا ہے کہ اگرمغرب یوکرین کوزیادہ درست موبائل راکٹ سسٹم میں استعمال کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل مہیا کرتا ہے تو وہ یوکرین میں ایسے اہداف پر حملہ کرے گا جن کو وہ ابھی تک نشانہ نہیں بنا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button