سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

بغیر ورزش دبلے رہیں✍️فاروق احمد انصاری

وزن بڑھ رہا ہو تو پریشانی بھی بڑھ جاتی ہے اور خواتین ڈائٹنگ کرنے، جِم جانے اور ورزش کرنے کے بارے میں سوچ بچار پر مجبور ہوجاتی ہیں۔ خود کو فٹ اور موٹاپے سے دور رکھنے کے کئی آزمودہ طریقے ہیں، جن پر عمل کر کے آپ نہ صرف فٹ رہ سکتی ہیں بلکہ خوش وخرم زندگی گزار سکتی ہیں۔ ماہرین دبلے رہنے کے لیے چند مشورے دیتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

لیموں پانی

صبح اٹھ کر پانی میں لیموں ملاکر پینا اپنا معمول بنالیں، یہ آپ کے بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے میں بہت سود مند ثابت ہوگا۔ لیموں والے پانی سے انفلیمیشن کم ہوتی ہے اور یہ معدے کو پھولنے سے بچاتا ہے۔

ریلیکس رہیں

سب سے پہلے تو آپ ریلیکس کرنا سیکھیں کیونکہ جب آپ ٹینشن لیتی ہیں تو آپ کے جسم میں اسٹریس کے ہارمون پیدا ہونے لگتے ہیں، جو آپ کے نضام ہاضمہ پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔ اس کے بعد معدے میں گرانی محسوس ہوتی ہے اور وہ پھولنے لگتاہے۔ لہٰذا جسمانی اور ذہنی طور پر زیادہ سے زیادہ ریلیکس رہنے کی کوشش کریں۔ اس کے لیے آپ اپنی پسند کی نظم سن سکتی ہیں، یوگا کرسکتی ہیں، ٹی وی کے سامنے کچھ وقت گزار سکتی ہیں یا من پسند مشغلہ اپناسکتی ہیں۔

اٹھنے بیٹھنے کا انداز پرکھیں

اپنی ڈیسک پر سستانے یا پیٹ کے بل لیٹ کر فون، ٹیبلیٹ وغیرہ استعمال کرنے سے پیٹ باہر نکلنے لگتا ہے۔ اچھی نشست وبرخاست نہ صرف آپ کو سلم بلکہ سیدھا کھڑا رہنے میں بھی مدد کرتی ہے، ساتھ ہی آپ کے مسلز کو بھی مصروف رکھتی ہے۔ کوشش کریں کہ بیٹھنے کے دوران آپ کی کمر سیدھی، کندھے پیچھے کی جانب اوردونوںپیر زمین پر رہیں۔ اگر آپ کو یہ کرنا یاد نہ رہے تو اپنے فون یا کمپیوٹر میں ریمائنڈر لگا لیں کہ آپ کو20منٹ تک اسی انداز میں بیٹھنا ہے۔

چیونگم چبائیں

جاپانی محققین کا خیال ہے کہ ‘وزن کم کرنا اتنا ہی آسان ہے، جتنا چیونگ گم چباتے ہوئے پیدل چلنا۔ ان کی تحقیق میں 21 سال سے 69 سال کی عمر کے افراد شامل تھے اور جب وہ چیونگ کم چباتے ہوئے اپنی فطری چال چل رہے تھے تو ان کے دل دھڑکنے کی شرح بڑھ گئی۔ جاپان جیسے ممالک میں بطور خاص یہ بات زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ وہاں لوگ پیدل چلنے پر زیادہ زور دیتے ہیں۔ آپ بھی چیونگم چباتے ہوئے چلتی پھرتی رہیں اور اپنے وزن میں کمی لائیں۔

ڈارک چاکلیٹ

ڈارک چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا آپ کے بڑھے ہوئے پیٹ میں کمی لانے میں مدد کرسکتاہے۔ ڈارک چاکلیٹ مونو سیچوریٹڈ فیٹ کو کم کرنے اور آپ کے میٹا بولزم کی رفتار بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ مزید برآں یہ آپ کی توانائی میںاضافہ کرتی ہے اورآپ کام کاج کرنے میں مصروف ہو جاتی ہیں۔

نمک میں کمی

ماہرین کے مطابق روزانہ کی غذا میں پروسیسڈ فوڈ اور 3گرام نمک کم کردیا جائے تو اس سے جسم میں اتنا پانی ریلیز ہونے میں مددملتی ہے، جس سے جسم میں پانی کی سطح برقرار رہتی ہے۔ ٹیبل سالٹ کے بجائے سمندری نمک استعمال کریں، جس میں سوڈیم کی شرح کم ہوتی ہے۔ ہائی لیول سوڈیم سے معدے کے پھولنے کا خدشہ ہوتاہے۔

ہروقت کھانے سے اجتناب

کھانا وقت پر اور بیٹھ کر اطمینان سے کھائیں۔ کھانے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ کھانا کھاتے ہوئے ہلکی پھلکی گفتگو کرنا چاہئے کیونکہ چباتے ہوئے آپ کا منہ بند ہو تو ہواباہر نہیں نکلتی اور وہ پیٹ میں یا معدے میں رہ جاتی ہے۔ ریسرچ کے مطابق کھانا کھانے کے دوران زیادہ سے زیادہ چبانا چاہئے، جس سے آپ کی کیلوریز 12فیصد زیادہ جلتی ہیں۔

گرین ٹی

ریسرچ کہتی ہے کہ گرین ٹی اور پتلی کمر کا براہ راست تعلق ہے۔گرین ٹی میں ایک جزوcatechins ہوتاہے، جو چربی کے خلیوں سے چربی ریلیز کرتا اور جگر کے ذریعے فیٹ کم کرنے میں مدد دیتاہے۔

کھانا آرام سے کھائیں

تیزی سے کھانا کھانے کی وجہ سے معدے کو بھی تیزی سے کام کرنا پڑتا ہے، جس سے ہاضمے کا نظام متاثر ہوتاہے۔ اس سے قبل کہ پہلا لقمہ پیٹ میں جائے۔ دوسرامنہ میں پہنچ جاتاہے اور یوں معدہ پھولنا شروع ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات ہم ٹی وی دیکھنے اور باتوں میں مگن ہو کر بھی ضرورت سے زیادہ کھا لیتے ہیں، یہ بھی موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔ لہٰذا ان عادتوں کو ترک کرکے کھانے پر توجہ مرکوز رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button