قومی خبریں

لائوڈ اسپیکر تنازعہ: بی جے پی لیڈر موہت کمبوج نے ملک بھر کے مندروں میں مفت لائوڈ اسپیکر دینے کا کیا اعلان

 نئی دہلی،15؍اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مساجد سے لائوڈ اسپیکر ہٹانے کی سیاست بڑھ رہی ہے۔ اس دوران ایم این ایس کے راج ٹھاکرے نے 3 مئی تک کا الٹی میٹم دیا ہے۔ نیز  بی جے پی لیڈر موہت کمبوج نے ملک بھر کے مندروں میں مفت لائوڈ اسپیکر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ موہت کمبوج کے مطابق اب تک 9 ہزار سے زیادہ مندروں سے لائوڈ اسپیکر کی مانگ آئی ہے۔

موہت کمبوج کا دعویٰ ہے کہ ہنومان جینتی پر وہ مندروں میں لائوڈ اسپیکر بانٹنا شروع کر دیں گے۔ موہت کمبوج کہتے ہیں کہ یہ مساجد پر لائوڈ اسپیکر کا جواب نہیں بلکہ میرا مذہبی عقیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی واضح طور پر کہنا ہے کہ لائوڈا سپیکر کا استعمال سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہی کیا جائے گا۔

ہم کوئی قانون نہیں توڑ رہے ہیں۔ادھر مسجد کو لے کر لائوڈ اسپیکر کے تنازعہ میں میرا روڈ کے مسجد کے ٹرسٹی اور کانگریس لیڈر مظفر حسین کا ایک اچھا اقدام سامنے آیا ہے۔ مظفر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ میرا روڈ کی جامع مسجد الصماس میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق مقررہ حد میں ہی لاوڈ اسپیکر پر اذان دی جائے گی۔

مظفر حسین نے دیگر مساجد کے موذن سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اونچی آواز سے دوسروں کو ہونے والی تکلیف کے پیش نظر اذان کی آواز کو مقررہ حد میں رکھیں۔مظفر حسین نے بھی اپنے یہاںکھلے میںنماز پڑھنے پر پابندی لگانے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سڑک گندی ہوتی ہے اور اسی پر پیپر یا چٹائی بچھا کر نماز پڑھنے سے بہتر ہے کہ مسجد میں نماز پڑھی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button