کیا آپ واقعی کسی سے محبت کر چکے ہیں یا یہ صرف آپ کی ہوس ہے؟ یہ بھی بہت پیچیدہ سوال ہے لیکن محبت اور ہوس میں کیا فرق ہے اور آخر اسے کیسے پہچانا جائے؟
محبت کے ان پہلوؤں کو جان لیجیے
روٹگرم یونیورسٹی کی ہیلن ای فشر اس سوال پر کہتی ہیں کہ رومانوی محبت کے تین پہلو ہوتے ہیں۔ اکثر ہوس سب سے پہلے آتی ہے لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔کچھ لوگ جو جنسی خواہش نہیں رکھتے اُن کی محبت میں ہوس نہیں ہوتی لیکن ہوس کا احساس یا تجربہ ایسٹروجن اور ٹیسٹسٹرون جیسے ہارمونز کا کھیل ہے۔یہ آپ کی جنسی صلاحیت اور خواہش کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ پوری طرح جسمانی معاملہ ہے لیکن یہ جنسی تعلق بنانے کی خواہش ہے۔کسی بھی انسان میں یہ ان کے والدین کے ڈی این اے سے آ سکتا ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ اگر ہوس نہ ہوتی تو زمین پر بنی نوع انسان کا وجود ہی ختم ہو جاتا۔
رومانوی محبت کا دوسرا پہلو کشش ہے۔ یہ ڈوپامائن نامی نیورو ٹرانسمیٹر سے متاثر ہوتا ہے۔یہ ایک حیاتیاتی کیمیکل ہے جو ہمارے دماغ میں خارج ہوتا ہے، جو ہمیں کچھ فائدہ حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے لیکن ڈوپامائن ہمیں بار بار ایک ہی کام کرنے کی ترغیب دیتا رہتا ہے یعنی اس رویے کو دہرانے کی ترغیب دیتا ہے۔
کیا محبت لت ہے؟
کسی انسان کے لیے بے پناہ کشش کا احساس نشے کی طرح ہے۔کچھ لوگ اس میں پھنس جاتے ہیں اور ہمیشہ ڈوپامائن کے ذریعے ایک نئے رشتے سے خوشی کی تلاش میں رہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو محبت کی لت لگ گئی ہے۔ڈوپامائن دماغ کے اُس حصے کو افسردہ کرتا ہے جو منطقی سوچ اور درست رویے کو کنٹرول کرتا ہے۔لوگ اس غیر منطقی ہنی مون پیریڈ میں 18 ماہ تک رہ سکتے ہیں۔ ایک اور ہارمون کشش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کا نام نورپائنفرائن ہے۔
جسم پر ہونے والے ردعمل میں اس کا اہم کردار ہے۔ اس میں محبت کرنے والوں کی ہتھیلی پسینوں سے گیلی، دل کی دھڑکن تیز اور تیز سانسیں محسوس ہوتی ہیں۔یہ وہی احساس ہے جو تناؤ کے دوران ہوتا ہے لیکن یہ اچھا یا مثبت تناؤ ہے۔
ہوس کیا ہوتی ہے؟
اس سارے عمل میں دو اور ہارمون بھی کام کرتے ہیں۔ آکسیٹوسن اور ویسوپریسین۔آکسیٹوسن ایک ایسا ہارمون ہے جو گلے ملنے پر اکساتا ہے۔ یہ جنسی تعلقات یا سیکس کے دوران خارج ہوتا ہے اور جنسی تعلقات کو بھڑکاتا ہے۔یہ تحفظ اور اطمینان کے احساس کو بڑھاتا ہے۔ اس سے ساتھی کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔
سیکس کے بعد واسوپریسین خارج ہوتے ہیں اور اطمینان کا احساس پیدا کرتے ہیں۔یہ زیادہ حساس لوگوں کو شکار بنا سکتا ہے کیونکہ یہ ان کے دماغ کے اُس حصے کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ سیکس کو ایک فائدہ سمجھتے ہیں اور اسے بار بار کرنے کا رجحان رکھتے ہیں۔یہ ہارمونز کا ایک اور اثر ہے۔ اس سے جس انسان سے آپ محبت کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ رہنے کی خواہش پنپتی ہے۔اگر سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے تو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت آپ کے استحکام اور اطمینان کے احساس پر قبضہ کر لیتی ہے۔تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کا مہربان ہونا محبت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ ایک طویل مدتی رشتہ، ایک طرح سے آپ کی مہربانی کا جاری عمل ہے۔



