فیروز آباد: (اردودنیا.اِن)یو پی کے فیروز آباد ضلع کے رسول پور پولیس اسٹیشن کے پریم نگر میں لڑکی کے گھر والوں نے لڑکی کے عاشق کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کرلیا ہے،نیز لڑکی سمیت 5 افراد کو گرفتاربھی کرلیا۔
اطلاع کے مطابق پریم نگر میں رہنے والے پون نامی لڑکے کا لڑکی سے عشق چل رہا تھا،جب عاشق پون رات میں اس سے ملنے پہنچا،تو اس کی بھنگ اس کے گھر والوں کو لگ گئی ۔ جس پر لڑکی کے گھر والے پون کو اپنی گرفت میں لے کر جم کر پٹائی کی ، پون نامی نوجوان پٹائی کی تاب نہ لاکر موت کے گھاٹ اتر گیا ۔
پولیس جائے وقوعہ پہنچ کر 5 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا ہے،تادم ِ تحریرمہلوک کے اہل خانہ کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا ہے ۔



