
حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شادی کے بعد شوہر سے بے وفائی ایک خاتون کے لئے مہنگی ثابت ہوئی جو اس کی ہلاکت کا سبب بن گئی۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ 21 سالہ پوجا اس کے #عاشق راکیش کے ہاتھوں قتل کردی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ #پوجا کی شادی ایک ماہ قبل راجندرن ورما سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد پوجا اپنے شوہر کے ہمراہ بہار سے حیدرآباد منتقل ہوگئی۔ جیڈی میٹلہ کے ونائیک نگر میں کرائے کے گھر میں یہ رہ رہے تھے۔ راجیش ایک نجی کمپنی میں #ملازمت کرتا ہے۔
شادی سے قبل پوجا راکیش سے #عشق کرتی تھی اور حیدرآباد آنے کے بعد بھی اس نے راکیش سے فون پر بات چیت اور چیاٹنگ شروع کردی ۔ جب اس کا شوہر وہاں نہیں تھا موقع پاکر راکیش کو اپنے گھر بلالیا۔کل راکیش اپنے ساتھی کے ہمراہ پوجا کے گھر پہنچا اور باہر اپنے ساتھ چلنے کا مطالبہ کیا ۔ پوجا کے انکار پر اس کے ساتھ آنے والے دوست کی مدد سے اس نے #محبوبہ کا بے دردی سے اسے تکیے سے گلا دبا کر قتل کردیا۔ عاشق نے محبوبہ کا #قتل کرنے کے بعد زیورات لوٹ کر راہ فرار اختیار کی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش کی گئی۔



