لکھنؤ:28ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے عالم باغ علاقے میں دماغی طور سے معذور خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کرشنانگر کی رہنے والی ایک ذہنی کمزور خاتون 23ستمبر کو گھر سے نکلی تھی۔ اہل خانہ پوری رات اسے تلاش کرتے رہے اور کوئی سراغ نہ ملنے پر اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔
Join Urdu Duniya WhatsApp Group.
انہوں نے بتایا کہ دوسرے دن خاتون کے عالم باغ کوتوالی میں بیٹھے ہونے کی اطلاع پر اہل خانہ وہاں پہنچے۔ متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ کرشنا نگر میں ایک جوس کی دوکان کے نزدیک کھڑی تھی۔ اسی درمیان ایک آٹو گھر چھوڑنے کے بہانے سے بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ عالم باغ لے گیا۔ پھر وہاں سے ریلوے کالونی واقع ایک گھر میں لے جاکر اس کے ساتھ منھ کالا کیا۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ اس کے ساتھ چار لوگوں نے عصمت دری کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں معاملہ درج کرادیا گیا ہے۔ اس درمیان کرشنا نگر تھانہ انچارج انسپکٹر امرناتھ وشوکرما نے بتایا کہ اس واقعہ میں ملوث بیجی کالونی باشندہ شیونند اور اس کے ساتھی سونے لال،اشوک کمار اور گریجیش کمار کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
نابالغ سے اجتماعی آبروریزی کے تین مجرموں کو 20-20 سال کی سزا
مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول کی ایک عدالت نے ایک نابالغ کی اجتماعی آبروریزی کرنے والے تین حقیقی بھائیوں کو 20-20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔استغاثہ کے مطابق ضلع کھنڈوا کے ایک گاؤں کی17 سالہ نابالغ لڑکی 3 فروری 2017 کو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ضلع کے چچولی تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں آئی تھی۔
یہاں اس کی طبیعت خراب ہونے پر ایک ملزم لوکیش وجے کر اسے ڈاکٹر کے پاس لے گیا تھا۔ علاج کرانے کے بعد اسے واپس گاؤں لے کر آرہا تھا کہ راستے میں راجیش اور راکیش ملے۔ تینوں ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو ڈرا دھمکا کر جنگل میں لے جا کر اجتماعی عصمت دری کی۔
خصوصی عدالت (پوسکو ایکٹ) نے کل اپنے فیصلے میں جرم ثابت ہونے پر تینوں ملزمان بھائیوں لوکیش، راجیش اور راکیش کو 20-20 سال کی سخت قید اور10-10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔



