مبینہ غیر قانونی تبدیلی ٔ مذہب کیخلاف یوگی ’سخت‘: مبینہ ملزمان کیخلاف گینگسٹر اور این ایس اے کے تحت کاروائی، جائیداد قرق کا بھی حکم
لکھنؤ،22جون (اردودنیا/ایجنسیاں)یوپی میں مبینہ تبدیلی ٔ مذہب کی آڑ میں گرفتار کئے گئے مولانا عمر گوتم اور مفتی جہانگیر کے خلاف یوگی سرکار شدت اختیار کر چکی ہے ۔اور سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے ۔یوگی آدتیہ ناتھ نے مبینہ تبدیلی ٔ مذہب کے معاملے کو پر ’سنجیدگی‘ دکھاتے ہوئے ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملہ کی تہہ تک جاکر ملزمان کے خلاف کارروائی کریں۔ اس کے ساتھ ہی یوگی نے ملزمان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کاروئی کرتے ہوئے این ایس اے کے تحت کارروائی کا بھی حکم دے ڈالا ہے۔
وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت دے ڈالی کہ ملزمان کی جائیداد بھی ضبط کرلی جائیں ۔خیال رہے کہ یوپی اے ٹی ایس نے لکھنؤ سے مبینہ تبدیلی ٔ مذہب کے نام مشہور داعی ٔ اسلام مولانا عمر گوتم اور مفتی جہانگیر کو نام نہاغیر قانونی تبدیلی ٔ مذہب کی آڑ گرفتار کیا گیاتھا۔ اے ٹی ایس نے ان دونوں پر اب تک ہزار سے زائد ہندوؤں کے تبدیلی ٔ مذہب کے ’’جرم ‘‘ کا الزام لگایا ہے ،واضح ہو کہ مولانا عمر گوتم از خود ہندوسے مسلمان ہوئے ہیں ۔



