سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

توری مفید ترکاری

توری ایک مشہور اور مفید ترکاری ہے، یہ دو قسم کی ہوتی ہے جس توری پر لکیر یں ابھری ہوں اس کو منوگی توری کہتے ہیں اسکا مزاج سرد تر ہوتا ہے۔ توری یا تری (Turai) یوں تو سال بھر کھائی جاتی ہے۔ لیکن یہ دراصل موسم گرما کی سبزی ہے ۔ یہ ایک بیل کا پھل ہے اسے گھروں میں بھی بویا جاسکتا ہے۔ توری کی ایک قسم میٹھی اور دوسری بہت کڑوی ہوتی ہے۔ میٹھی اور کڑوی توری دونوں کے پودھے الگ الگ قسم کے ہوتے ہیں ۔

بارانی علاقوں میں سفید گودے والی توری پیدا ہوتی ہے ۔ جو بے حد لذیذ ہوتی ہے۔ یہ خون اور گرمی کی حدت کو کم کرتی ہے۔ توری کا شمار ہلکی پھلکی غذائوں میں ہوتا ہے۔ یہ آسانی سے ہضم ہوجاتی ہے اور قبض نہیں ہونے دیتی۔ جسم کے کسی بھی حصے سے خون آرہا ہو اس کیلئے توری کا سالن تقریباً مفت کی دوا ہے۔ توری کو زیرہ اور بڑی الائچی کے ساتھ پکایا جائے تو اس کا سرد تر ہونا بلغمی مزاج کے لوگوں کو نقصان نہیں دے گا۔

توری ایک صحت بخش سبزی ہے۔ نظام ہاضمہ کو تیز کرتی ہے۔ بھوک میں اضافہ کرتی ہے اور قبض دور کرتی ہے۔ بخار کی صورت میں توری کی سبزی بناکر اس میں پسی ہوئی کالی مرچیں ملاکر اس کا شوربہ مریض کو پلانے سے بخار اتر جاتا ہے۔توری کو پکانے سے پہلے چکھ لینا چاہئے کہ کڑوی تو نہیں۔

بہتر یہ ہے کہ خریدتے وقت اس کی جڑ کو منہ میں رکھ کر چوس کر دیکھ لیا جائے۔توری پیشاب کی سوزش کیلئے بھی بہت مفید ہے۔ قبض کشاہونے کی وجہ سے بواسیر میں بھی مفید ہے۔ کھل کر پیشاب لاتی ہے۔ اگر تلی میں ورم آجائے تو اس کے بیج پیس کر تلی کے مقام پر لیپ کیا جائے۔ زخم بھرنے کیلئے اس کے ہرے پتے زخموں پر باندھنے سے بہت تیزی سے زخم مندمل ہوجاتے ہیں ۔ بواسیر ،قبض اور سوزاک یا پیشاب میں سوزش کیلئے توری بہت مفید ہے۔

خونی بواسیر میں توری کو کچل کر اس کا لیپ کیا جاتا ہے۔ توری کے استعمال سے پیشاب خوب کھل کر آتا ہے اور اس کی سوزش بھی ختم ہوجاتی ہے۔کڑوی توری بھی بے کار نہیں ہوتی او رمختلف امراض کے علاج میںاستعمال کی جاتی ہے، اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ دمیّ کے مریض کو بکری کے دودھ میں جوش دے کر چھان کر پلانے سے کافی مقدار میں قے آتی ہے اور بلغم خارج ہوتی ہے اور دمے کو آرام آجاتا ہے ۔ لیکن یہ عمل کسی ماہر معالج کے مشورے اور اس کی نگرانی میں ہی کرناچاہئے۔

Raheemi Shifa Khana(Ayurvedic & Unanic Clinic)#248,

6th Cross, Gangondanahalli Main Road,

Near Chandra Layout, Bangalore-560039

Phone : 080-23180000/23397836 mobile no 9343712908

متعلقہ خبریں

Back to top button