تلنگانہ کی خبریں

لمپی سے متاثرہ جانوروں کو الگ رکھیں

کسی طرح جانوروں پر مکھیوں کو بیٹھنے نہ دیا جائے۔ فی الوقت لمپی وائرس کا یہی علاج ہے

کوہیر کے موضع میں 8 گائے وائرس سے متاثر، ڈاکٹر زینت بانو کا مشورہ

کوہیر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) دنیا بھر میں بڑے جانور گائے اور بھینسوں کے علاوہ دیگر بڑے جانوروں کو موت کی لپیٹ میں لینے والی بیماری لمپی وائرس اب ضلع اسمبلی ظہیر آباد کے کوہیر منڈل کے موضع پچارا گڑ کے تانڈے اور موضع بڑم پیٹ میں دستک دے رہی ہے۔ کسانوں نے بتایا کہ 8 گائے اور ایک بیل میں لمپی وائرس کے نشانیاں نظر آئی ہیں جس کے فوری بعد محکمہ حیوانات کی ڈاکٹر زینت بانو اسسٹنٹ سرجن سے رجوع کیا گیا۔ انہوں نے بعد معائنہ کے ابتدائی طبی امداد دی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر زینب بانو سے ربط پیدا کرنے پر بتایا کہ لمپی وائرس کی ابھی کوئی دوا تیار نہیں ہوئی احتیاط کے طور پر کچھ ویکسن دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا ہیکہ وائرس متاثرہ جانوروں کو دوسرے جانوروں سے الگ رکھنا چاہئے اور مچھروں مکھیوں سے بچانا چاہے جس کے لئے ہلدی، نیم کا تیل ملا کر جانوروں پر ملنا چاہئے اور نیم کے پتے کا دھواں دیا جائے تو بہتر ہوگا۔

کسی طرح جانوروں پر مکھیوں کو بیٹھنے نہ دیا جائے۔ فی الوقت لمپی وائرس کا یہی علاج ہے۔ انہوں نے تجرباتی طور پر کوہیر منڈل میں اس وائرس کے خلاف دیہی سطح علاج کیا جارہا ہے۔ اس سے متاثرہ جانور کچھ حد تک ٹھیک ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر زینت بانو نے کسانوں سے خواہش کی لمپی وائرس کے تعلق سے ہرگز لاپرواہی نہ کریں۔ لمپی وائرس کے اثرات نظر آتے ہی جو احکامات دیئے گئے ہیں اس عمل پر آوری کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button