بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

16 سالہ نابالغ لڑکے نے معمر پروفیسر کو موبائل کیلئے کیا قتل

مدھوبنی؍پٹنہ، 30جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #بہار کے ضلع #مدھوبنی میں پولیس نے 6 جون کو پیش آئے ایک معمر #پروفیسروجے شنکر کے #قتل #کیس میں ایک سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔صدر ایس ڈی پی او کامنی بالا کے مطابق راجن نگر تھانہ علاقہ کے گاؤں بلہا کے رہائشی پروفیسر وجے شنکر جھا کو گاؤں کے ہی 16 سالہ #لڑکے نے #قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پروفیسر کو صرف ایک موبائل #فون کے ذریعہ قتل کیا۔

ایس ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل سیل کی مدد سے پولیس اس معاملے کی تہہ کی پہنچی ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ راجن نگر کالج میں تعینات پروفیسر وجے شنکر جھا گھر میں اکیلے رہتے تھے، 6 جون کی رات ملزم موبائل چوری کرنے کی نیت سے پروفیسر کے گھر داخل ہوا ۔ اس دوران پروفیسر وجئے شنکر جھا جا گ گئے ، جب انہوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی ،تو 16سالہ #نابالغ #ملزم نے پروفیسر پر اسی کمرے میں رکھے کدال (تیز دھار دار ہتھیار،جسے زمین جوتنے میں استعمال کیا جا تا ہے )سے حملہ کیا ، جس کی وجہ سے پروفیسر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعدپولیس کو تفتیش میں پتہ چلا کہ گاؤں کا ہی ایک لڑکا مقتول کے گھر سے چوری شدہ اسمارٹ فون استعمال کررہا ہے، تاہم جب تک پولیس کو یہ اطلاع ملی ، ملزم دہلی فرار ہوگیا۔ لیکن ، کچھ دن بعد جیسے ہی وہ گاؤں واپس آیا ، پولیس نے اسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کی، جس سے سارا معاملے کی گتھی سلجھ گئی ۔ فی الحال ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ایس ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اس معاملہ میں ابھی بھی کئی دیگراہم پہلوؤں پر پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button