قومی خبریں

جمشید پور میں مادھوری دکشٹ کی سالگرہ کا انوکھا جشن، مداح نے 3 غریب لڑکیوں کی شادی کرادی

جمشید پور میں مادھوری ڈکشٹ کی سالگرہ کا انوکھا جشن، سماجی خدمت کی نئی مثال

جمشید پور، 15 مئی (اردو دنیا نیوز/ایجنسیز):بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ آج اپنی 58ویں سالگرہ منا رہی ہیں، اور اس موقع پر جمشید پور شہر میں ایک ایسا منظر دیکھنے کو ملا جس نے سب کے دل جیت لیے۔ مادھوری کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے ان کے مداح پپو سردار نے نہ صرف کیک کاٹا بلکہ تین غریب لڑکیوں کی اجتماعی شادی بھی کرائی۔

یہ تقریب نہایت عقیدت اور روایت کے مطابق انجام دی گئی۔ رات ٹھیک 12 بجے پپو سردار نے کیک کاٹا اور مادھوری کی لمبی عمر اور صحت کی دعا کی۔ تقریب میں ہر جانب مادھوری کی تصویریں اور ان کے فلمی گانے گونج رہے تھے۔ اس موقع پر مقامی لوگ، سماجی کارکن، اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔

پپو سردار نے صرف شادی نہیں کرائی، بلکہ نئے شادی شدہ جوڑوں کو گھریلو اشیاء بطور جہیز بھی فراہم کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ وہ مادھوری ڈکشٹ کے لیے تحفے کے طور پر کرتے ہیں۔ "میری طرف سے مادھوری میم کو یہ سب سے قیمتی تحفہ ہے”، انہوں نے کہا۔

شادی کی یہ تقریب ’آپریشن سندھور‘ کے نام سے منسوب کی گئی، جس کا مقصد غریب لڑکیوں کی شادی میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ایک دولہے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ہماری زندگی کی نئی شروعات پپو بھیا کی بدولت ہوئی ہے۔ ہم ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے۔”

پپو سردار کی یہ کوشش نہ صرف سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے بلکہ عام لوگوں کے دلوں میں بھی ان کی عزت بڑھ گئی ہے۔ یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ فلمی ستاروں سے محبت اگر نیکی میں بدل جائے، تو سماج میں بڑی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button