بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

مدھیہ پردیش: کتھا سنانے آئے مہنت نے نابالغ بچی کے ساتھ عصمت دری کی

ریوا،30؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مدھیہ پردیش میں ایک مہنت نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے پہلے ایک نابالغ کے ساتھ عصمت دری کی اور پھر اسے مارنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ ریاست کے ریوا کا ہے۔ ملزم بابا کا نام مہنت سیتارام داس ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ بابا سمیت دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

معلومات کے مطابق مہنت ریوا شہر میں ہونے والی بھاگوت کتھا پڑھنے کے لیے آئے تھے۔ مہنت کے ساتھی ایک نابالغ کو ورغلا کر 28 مارچ کو سرکٹ ہاؤس لے گئے۔ نابالغ کو لے جا کر کمرے نمبر میں بند کر دیا ۔ یہاں مہنت اور اس کے ساتھیوں نے شراب پی اور نابالغ کو شراب پینے پر مجبور کیا۔

اس کے بعد مہنت کے ساتھیوں نے کمرے کو باہر سے بند کر دیا۔ مہنت نے کمرے میں نابالغ بچی کے ساتھ عصمت دری کی اور اسے ڈرایا۔ اس کے بعد مہنت کے ساتھی نابالغ بچی کو گاڑی میں بٹھا کر کسی اور جگہ لے جانے لگے۔

اسی دوران متاثرہ نے گاڑی سے چھلانگ لگا دی اوران کی گرفت سے بچ گئی۔اے ایس پی شیوکمار ورما کے مطابق پولیس نے مہنت اور دیگر ملزمان کے خلاف پاسکوایکٹ کا مقدمہ درج کیا ہے۔ مہنت موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ جبکہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسروں کی بھی تلاش ہے۔ مہنت شری رام جانکی مندر بہرائچ کے تخت کے سربراہ ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button