بین ریاستی خبریں

مدھیہ پردیش : چھ بچوں کی ماں عاشق کے ساتھ فرار

ودیشا،15؍اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مدھیہ پردیش کے ودیشا سے ایک حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں 6 بچوں کی ماں ایک نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر اپنے بچوں کو چھوڑ کر عاشق کے ساتھ بھاگ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتون کے شوہر کی موت ہو چکی ہے اور وہ اپنے معصوم بچوں کے ساتھ اکیلی رہ رہی تھی۔

یہ معاملہ ودیشا کے شمش آباد کے بدر گائوں کا ہے۔ 30سالہ خاتون اپنے عاشق کے ساتھ بچوں کو روتے ہوئے چھوڑ کر بھاگ گئی۔ بچوں کے سروں سے باپ کا سایہ اٹھ چکا تھا۔ ایسے میں اب معصوم بچوں کے سامنے بڑا بحران کھڑا ہو گیا ہے۔ خاتون کی پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے۔

پولیس میں خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ خاتون کی نند نے پولیس سے اپنی بھابھی کے بینک اکاونٹس ہولڈ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نند کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی کی موت پانی کی ٹینک سے گرنے سے ہوئی تھی۔

اسے 15 لاکھ روپئے کا معاوضہ ملنے والا ہے۔ اس کی بھابھی اپنے 6 بچوں کو چھوڑ کر پڑوس میں رہنے والے نوجوانوں کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ بھابھی کو معاوضے کی رقم نہ ملے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button