
بھوپال،13 ؍دسمبر:(اردودنیا/ایجنسیاں)مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی وجہ سے ملک میں بڑھتے کیسوں کے درمیان ایک بار پھر کورونا کے معاملات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔
ان میں سے زیادہ تر معاملے بھوپال سے رپورٹ ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ بھوپال میں سب سے زیادہ 9 کیسز درج ہوئے ہیں۔ اندور میں 7 ۔ ان میں ایک 5 سالہ بچی بھی شامل ہے۔ بیتول میں 2 مریض، جبل پور میں 1 مریض کی تصدیق ہوئی ہے ۔ نیز ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 161 ہو گئی ہے۔
ریاست میں ٹیسٹوں کی تعداد میں بھی ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ دراصل نئے مریضوں کے ساتھ ریاست میں اب تک پائے جانے والے کورونا متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 93 ہزار 369 ہو گئی ہے۔
ان میں سے 7 لاکھ 82 ہزار 679 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 10 ہزار 529 کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ تقریباً 50 ہزار لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔



