قومی خبریں

مدھیہ پردیش: بدمعاشوں نے دلت دولہے کو گھوڑے پر سوار ہونے سے روکا-پولیس کے سائے میں بارات

نیمچ،29؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مدھیہ پردیش کے نیمچ Neemuch ضلع کے ایک گاؤں میں ایک دلت نوجوان کو پولیس کے سائے میں بارات نکالنی پڑی ۔ اس کی وجہ غنڈوں کی دھمکی بتائی جاتی ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ منسا تھانہ علاقہ کے سرسی گاؤں میں بدمعاشوں نے دلت دولہے کو گھوڑے پر سوار  ہوکر بارات نہ نکالنے کی دھمکی دی تھی۔

شکایت ملنے پر پولیس افسران گاؤں پہنچے اور ڈی جے بجا کر شان و شوکت کے ساتھ بارات نکلوائی۔جلوس نکالنے سے پہلے تقریباً 100 پولیس اہلکاروں نے گاؤں میں فلیگ مارچ کیا، پھر بارات کو سیکورٹی دے کر گاؤں سے باہر لے گئے۔ اس دوران خوف کے سائے میں بھی لوگ جھومتے اور رقص کرتے نظر آئے۔

دولہا بھی ہاتھ میں آئین کی کاپی لیے گھوڑی پر بیٹھا تھا۔ یہ واقعہ یوم جمہوریہ کے اگلے دن پیش آیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق منسا سے تقریباً 3 کلومیٹر دور واقع گاؤں سرسی کے فقیر چند میگھوال نے کچھ عرصہ قبل بیٹے راہل کی شادی میں ماحول خراب کرنے کی شکایت ضلع کلکٹر سے کی تھی۔

اس پر کلکٹر نے پولس افسران کو دلت خاندان کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جب راہل کی بارات نکلی تو پورے گاؤں میں تین تھانوں کی پولیس موجود تھی۔ پولیس فورس نے بنڈولی سے پہلے گاؤں میں فلیگ مارچ کیا۔ اس کے بعد بندولی پولس افسران اور جوانوں کی موجودگی میں بارات نکلی۔

اس دوران تحصیلدار، ایس ڈی او پی، ایس ڈی ایم سمیت تمام افسران موجود تھے۔دلت دولہے راہل میگھوال نے بتایا کہ غنڈوں نے اس کے گھر والوں کو دھمکی دی تھی کہ اگر بارات گھوڑی پر نکالی گئی تو اسے ایک سال میں گاؤں چھوڑنا پڑے گا۔ اس کے بعد اس کے والد نے ضلع کلکٹر کو درخواست دی تو پولیس افسران نے آکر بارات نکلوائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button