ایم پی: شاجاپور کے کلکٹر کو اپنی ’اوقات ‘کا علم ہوگیا،تبادلہ
مظاہرین ٹرک ڈرائیور سے کہا تھا ’کیا اوقات ہے تمہاری!‘
بھوپال، 3 جنوری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ایم پی کے شاجاپور ضلع کے کلکٹر کشور کنیال کو ایک ڈرائیور کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آنا مہنگا پڑ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی موہن یادو نے اس رویے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کلکٹر کا تبادلہ کر دیا۔کلکٹر شاجاپور گزشتہ رو بس-ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کے سلسلے میں ایک میٹنگ کر رہے تھے۔ اس دوران جب ایک ڈرائیور نے اپنے خیالات کا اظہار کیا تو کلکٹر کانیال غصے میں آ گئے اور مبینہ طور پر ڈرائیور سے کہا کہ’’ تمہاری اوقات کیا ہے‘‘۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔شاجاپور ضلع مجسٹریٹ کی منگل کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ ایک میٹنگ کے دوران ایک ڈرائیور سے اس کی اوقات کے بارے میں پوچھتے ہوئے نظر آ رہے۔ تاہم اپنی غلطی کا احساس ہونے کے بعد اس پر افسوس کا اظہار کیا۔
شاجاپور کلکٹر کشور کنیال نے ڈرائیورز ایسوسی ایشن کی میٹنگ طلب کی تھی۔ اس دوران کلکٹر نے کہا کہ میں صاف کہہ رہا ہوں کہ کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے گا۔اس پر ایک ڈرائیور نے کلکٹر سے کہا کہ اچھے سے بولو! اس پر کلکٹر نے غصے میں آکر کہا غلط کیا ہے؟ سمجھ کیا رکھا ہے، کیا کرو گے تم، اوقات کیا ہے تمہاری؟ اس کے جواب میں ڈرائیور نے کہا کہ یہی تو لڑائی ہے کہ ہماری کوئی اوقات نہیں۔
کلکٹر نے جواب دیا ’’لڑائی اس طرح نہیں ہوتی، برائے مہربانی کوئی قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں، میں نے آپ کے تمام خیالات سننے کے لیے یہاں بلایا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کلکٹر کے رویے پر نہ صرف برہمی کا اظہار کیا بلکہ کارروائی کی ہدایات بھی دیں۔ کنیال کو شاجاپور کلکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ نرسنگ پور کی کلکٹر ریتو بافنا کو تعینات کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ یادو نے کہا یہ حکومت غریبوں کی حکومت ہے، سب کے کام کا احترام ہونا چاہیے اور جذبات کا بھی احترام ہونا چاہیے۔
VIDEO | A verbal spat erupted between Shajapur (Madhya Pradesh) Collector Kishor Kumar Kanyal and one of the truckers, protesting against the new hit-and-run law, earlier today. pic.twitter.com/nv6bMvB3FJ
— Press Trust of India (@PTI_News) January 2, 2024



