قومی خبریں

مدھیہ پردیش: شہڈول میں جنگلی ہاتھیوں کا قہر ، دو خاندانوں کے 5 افراد کو کچلا ،ہوئی موت

شہڈول،07؍اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مدھیہ پردیش کے شہڈول Shahdol ضلع میں جنگلی ہاتھیوں کا زبردست خوف و ہراس ہے۔ گزشتہ 2 دنوں میں جنگلی ہاتھیوں کے جھنڈ نے 2 قبائلی خاندانوں کے 5 افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ ان میں تین خواتین ہیں۔ ہاتھیوں کی دہشت سے گردونواح میں خوف وہراس کا ماحول ہے۔

فاریسٹ رینج میں ہاتھیوں کی موجودگی کے پیش نظر محکمہ جنگلات کا عملہ وہاں موجود ہے اور ہاتھیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے۔ نیزمائیک پر لوگوں کو ہاتھیوں سے ہوشیار رہنے کوکہا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ کہ منگل کو ایک میاں بیوی کو ہاتھیوں نے مار ڈالا تھا۔

جنگلات کے چیف کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات چھتیس گڑھ سے ہاتھیوں کا ایک جھنڈ مدھیہ پردیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ موتی لال اور اس کی بیوی ملیا بائی جو چترون گاؤں کے جنگل میں گئے تھے۔

انہیں ہاتھیوں نے کچل دیا، جس کی وجہ سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ورما نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی طرف سے متوفی کے لواحقین کو فوری مدد فراہم کی گئی ہے۔ اس واقعہ اور ہاتھیوں کی موجودگی کے پیش نظر چترون سے ملحقہ دیگر دیہاتوں کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button