بین ریاستی خبریں

مدراس ہائی کورٹ نے خارج کی اداکار وجے کی عرضی، ایک لاکھ کا جرمانہ عائد

چنئی، 13 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مدراس ہائی کورٹ (The Madras high court) نے تمل #فلم #اداکار #وجے ( Tamil actor Vijay) کی #انگلینڈ سے 2012 میں رالس #رائس (Rolls-Royce) کار درآمد کرنے پر انٹری ٹیکس سے چھوٹ سے متعلق عرضی منگل کے روز خارج کر دی۔جسٹس ایس ایم سبرامنیم نے عرضی خارج کرتے ہوئے اداکار پر ایک لاکھ روپیے جرمانہ عائد کردیا اور انھیں یہ رقم #تملناڈو کے سی ایم کووڈ-19 #ریلیف فنڈ  (Chief Minister’s Public Relief Fund) میں دو ہفتے کے اندر جمع کروانے کی ہدایت دی۔

جسٹس نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی کرنا ایک ذمہ داری تھی نہ کہ ایک فلاحی کام۔جسٹس نے کہا،’یہ ایک ذمہ داری ہے۔ عوام اداکاروں کو اصلی ہیرو کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انھیں ریل ہیرو کی طرح سلوک کرنا چاہیے اور اس طرح سے ٹیکس چوری ملک مخالف اور غیر آئینی ہے‘۔عدالت نے کہا کہ اداکار خود کو #سماجی #انصاف کے #چیمپئن کے طور پر پیش کرتے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں وہ #ٹیکس چھوٹ کا مطالبہ کر رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام، ملک کی معیشت کی ریڑھ ہے اور ٹیکس کی ادائیگی کرنا ضروری ہے۔

یہ کوئی رضاکارانہ ادائیگی یا عطیہ نہیں، جس پر کوئی شخص خود فیصلہ کرتا ہے۔جسٹس نے یہ بھی کہا کہ عام #آدمی کو #قانون پر عمل درآمد کرنے اور ٹیکس کی ادائیگی کرنے کی ترغیب دی جانا چاہیے۔جسٹس نے تبصرہ کیا کہ اگر امیر، خوشحال اور مشہور شخص کی ادائیگی کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو یہ عدالت تکلیف کے ساتھ ریکارڈ کرتی ہے کہ آئینی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ابھی ایک طویل راستہ طے کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button