قومی خبریں

مہنت نریندر گری مبینہ خودکشی کیس: ہریدوار میں سی بی آئی کو ملے اہم ثبوت ، سی بی آئی کی ٹیم آنند گری کے ساتھ الٰہ آباد واپس

الٰہ آباد ،یکم اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہنت نریندر گری کی موت سے متعلق اہم شواہد سی بی آئی کے ہاتھ لگے ہیں۔ جسے لے کر سی بی آئی کی ٹیم الٰہ آباد پہنچی ہے۔مہنت نریندر گری کی موت کی تحقیقات کرنے والی سی بی آئی ٹیم سوامی آنند گری کے ساتھ الٰہ آباد پولیس لائن واپس آئی ہے۔خیال رہے کہ بدھ کو سی بی آئی کی ٹیم آنند گری کے ساتھ اتراکھنڈ گئی تھی۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

سی بی آئی کی ٹیم اتراکھنڈ سے تحقیقات اور شواہد لینے کے بعد الٰہ آباد واپس آگئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کو سوامی آنند گری کے آشرم سے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔ آنند گری کا لیپ ٹاپ سی بی آئی نے برآمد کر لیا ہے اور بلیک میلنگ کی مبینہ ویڈیو بھی برآمد ہونے کی توقع ہے۔یہاں پولیس لائن میں آدیہ پرساد تیواری اور اس کے بیٹے سندیپ تیواری سے سی بی آئی کی پوچھ گچھ جاری ہے۔

ثبوت ملنے کے بعد ایک بار پھر تینوں ملزمان سے الگ الگ پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اگر ضرورت پڑی تو سی بی آئی تینوں ملزموں سے ایک ساتھ بیٹھ کر پوچھ گچھ بھی کر سکتی ہے۔بدھ کو ہریدوار پہنچنے کے بعد سی بی آئی نے آنند گری سے سہ پہر 3 بجے تک پوچھ گچھ کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سی بی آئی نے جمعرات کو ہریدوار میں کئی لوگوں سے پوچھ گچھ کرنے کے علاوہ کچھ دوسرے آشرموں پر بھی چھاپے مارے تھے۔ سی بی آئی نے آنند گری کے آشرم پر 7 گھنٹے سے زائد عرصے تک چھان بین کی۔ زیر تعمیر آشرم سے لیپ ٹاپ اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئے۔

ہریدوار میں تقریباً 16 گھنٹے کی تفتیش کے دوران سی بی آئی نے آنند گری کے قریبی لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کی۔ بتایا گیا کہ ہریدوار کے کئی پراپرٹی ڈیلر بھی اس پورے معاملہ میں سی بی آئی کے نشانے پر ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button