
ناندیڑ، 11جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتوار کے روز مہاراشٹرا کے ضلع یوت مال (Yavatmal) اور ملحقہ علاقوں میں 4.4 شدت کا (magnitude)زلزلہ (earthquake)محسوس کیا گیا۔ افسران نے اس کی اطلاع دی ہے۔ پڑوسی ضلع ناندیڑ کے ضلع مجسٹریٹ نے نیشنل سینٹر برائے زلزلہ پیما (National Center for Seismology)سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر بتایا کہ زلزلے کا جھٹکا صبح 8.33 بجے محسوس کیا گیاجبکہ زلزلے کا مرکز یوت مال ضلع کے سادھونگر میں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ #زلزلے کے جھٹکے #ناندیڑ میں بھی محسوس کیے گئے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق ناندیڑ کے ضلع #مجسٹریٹ #ہمسایہ ضلع کے عہدیداروں سے رابطے میں ہے اور کہا ہے کہ #لوگوں کو کسی بھی طرح سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل یکم جولائی کو #مہاراشٹرا کے ضلع پال گھر میں 12 گھنٹے سے بھی کم مدت میں دو ہلکے #جھٹکے #محسوس کیے گئے ، تاہم اس کی وجہ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
دہانو کے تحصیلدار نے بتایا تھا کہ 31 جون کو شب نو بجکر 3 منٹ پر 3.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیاتھا، اس کے بعد یکم جولائی کو صبح سات بجے 3.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔پال گھر کے ضلعی ڈیزاسٹر کنٹرول افسر نے بتایا تھا کہ زلزلے کا مرکز ڈنڈل واڑی گاؤں تھا ، اس میں کسی طرح کاکوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا ۔



