قومی خبریں

مہاراشٹرا : پال گھر میں 5 سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری

ممبئی،14؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کے پال گھر ضلع میں بوئیسر پولیس اسٹیشن کے تحت 5 سالہ بچی کے ساتھ #عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاندان کے بیان کی بنیاد پر بوئسر پولیس نے 12 سالہ ملزم بچے کے خلاف دفعہ 376 اور پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔بوئسر پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق یہ معاملہ کل رات درج کیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کو اچانک پیٹ میں درد ہوا ، جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ بچے کو قریبی اسپتال لے گئے۔

#اسپتال پہنچنے کے بعد جب #ڈاکٹر نے طبی معائنہ کیا اور گھر والوں کو بتایا کہ لڑکی کے ساتھ کچھ غلط سلوک کیا گیا ہے۔ماں کے پوچھنے کے بعد لڑکی نے اپنی ماں کو سارا واقعہ بتایا۔ قریبی بوئسر پولیس اسٹیشن پہنچنے کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے 12 سالہ ملزم بچے کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی حالانکہ ابھی تک کوئی #گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ معاملہ کل رات درج کیا گیا تھا ، اس لیے بچے کو ابھی تک تحویل میں نہیں لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button