بین ریاستی خبریں

مہاراشٹر: اجیت پوار کا بڑا بیان: مراٹھوں کو ریزرویشن دینے کے لیے 50 فیصد ریزرویشن کی حد ختم کرنے کی ضرورت

ممبئی ،19؍ فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے کہا کہ ریزرویشن پر 50 فیصد کی حد کو ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مراٹھا کمیونٹی کو ریزرویشن دیا جا سکے۔ نیز انہوں نے مرکزی حکومت سے اس کے لیے قانون میں تبدیلی کرنے کی درخواست کی۔

سینئر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر نے کہا کہ مراٹھا برادری کو ریزرویشن ملنا چاہئے لیکن اسے دیگر برادریوں کے موجودہ تحفظات سے چھیڑ چھاڑ کئے بغیر کیا جانا چاہئے۔وہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے یوم پیدائش کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر پوار نے کہا کہ مراٹھا برادری کو ریزرویشن دینے پر ہم سب کی ایک ہی رائے ہے۔ ہم نے (ریاستی حکومت) اس مقصد کے لیے ایک کمیشن بھی تشکیل دی تھی ۔ بمبئی ہائی کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے اسے مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے یہاں مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، اسی طرح کچھ دوسری ریاستوں میں دیگر برادریاں بھی اپنے لیے ریزرویشن کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ مراٹھا برادری کو ریزرویشن ملنا چاہیے لیکن یہ دوسری برادری کے ریزرویشن کو پریشان کیے بغیر ہونا چاہیے۔ ریزرویشن پر 50 فیصد کی حد کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور مرکزی حکومت کو اس کے لیے قانون میں تبدیلی کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button