بین ریاستی خبریںسرورق

مہاراشٹر:داعش سے مبینہ رابطہ کا الزام، مسلم نوجوان گرفتار

این آئی اے کے ذریعہ ایک کو گرفتار کیا گیا

نئی دہلی،16فروری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مہاراشٹرا کے اورنگ آباد موجودہ چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع سے این آئی اے کے ذریعہ ایک مشتبہ داعش دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔یہ گرفتاری 15 فروری کو کئی مقامات پر این آئی اے کے ذریعہ کئے گئے چھاپوں کے دوران عمل میں آئی۔ این آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ مشتبہ دہشت گرد اہم مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔خیال رہے کہ 9 مقامات پر تفتیشی ایجنسی نے کئی مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپے مارے۔ اس دوران کئی الیکٹرانک گیجٹس اور قابل اعتراض دستاویزات بھی ضبط کی گئیں۔ داعش کے گرفتار ملزم کا نام محمد زوہیب خان بتایا جاتا ہے۔

زوہیب خان پر الزام ہے کہ اس نے داعش کی خلافت کی مبینہ ’بیعت‘ لی اور مختلف تنصیبات کی منصوبہ بندی کی۔وہ دہشت گرد گروپ داعش میں شامل ہونے اور اس کے متشدد نظریے کو فروغ دینے کے لیے جسمانی اور سوشل میڈیا دونوں طریقوں سے نوجوانوں کو بھرتی کرنے اور بنیاد پرست بنانے کی سازش کر رہا تھا۔تفتیشی ایجنسی این آئی اے کے مطابق ملزم زوہیب اور دیگر مشتبہ افراد بیرون ملک بیٹھے اپنے آقاؤں کے ساتھ ہندوستان اور بیرون ملک عالمی دہشت گرد نیٹ ورک کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل کام کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button