بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا:سیاسی بحران کے بیچ گورنر اور وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کرونا مثبت

سنجے راوت نے ٹویٹ کرکے مہاراشٹر اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اشارہ دیا

ممبئی، 22جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کے سیاسی بحران کے درمیان ممبئی پہنچنے والے کانگریس کے نگران کمل ناتھ نے کہا کہ وہ ابھی ادھو ٹھاکرے سے نہیں ملیں گے کیونکہ وہ کورونا مثبت ہیں۔کمل ناتھ نے کہا کہ وہ شرد پوار سے ملنے جا رہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ مہاراشٹر میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان کانگریس پارٹی نے کمل ناتھ کو مبصر بنایا ہے۔ اس سے پہلے مہاراشٹر حکومت پر بحران کے سلسلے میں کانگریس لیڈر اور ریاستی وزیر بالاصاحب تھوراٹ کی رہائش گاہ پر پارٹی لیڈروں کی میٹنگ ہوئی۔

کمل ناتھ نے کہا کہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں تمام 44 ایم ایل ایز نے حصہ لیا۔ادھر مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران کے درمیان، گورنر بی ایس کوشیاری نے بدھ کے روز کہا کہ جو بھی ان سے رابطہ کرنا چاہتا ہے وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایسا کر سکتا ہے۔ راج بھون کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گورنر بی ایس کوشیاری کو کورونا وائرس کی علامات کے ساتھ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "گورنر میں کووڈ کی علامات ہیں۔ اسی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت مستحکم ہے اور ان کا چارج کسی دوسرے گورنر کو سونپنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اگر کوئی گورنر سے رابطہ کرنا چاہتا ہیتو، وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایسا کرسکتاہے۔یہ بیان مہاراشٹر میں بڑھتے ہوئے سیاسی بحران کے درمیان آیا ہے۔دوسری جانب شیو سینا کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے ٹویٹ کرکے مہاراشٹر اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

سنجے راوت نے کہا کہ صبح میں نے ایکناتھ شندے سے ایک گھنٹہ بات کی۔ نہ ہم شنڈے کو چھوڑ سکیں گے نہ وہ۔ زیادہ سے زیادہ حکومت ہاریں گے لیکن ہم دوبارہ جیتیں گے۔بتا دیں کہ شیوسینا کے باغی وزیر ایکناتھ شندے اپنے حمایتی ایم ایل ایز کے ساتھ بدھ کی صبح 6.20 بجے سورت سے ایک خصوصی پرواز سے گوہاٹی پہنچے۔باغی شیوسینا لیڈر ایکناتھ شندے نے دعویٰ کیا کہ انہیں کل 46 ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے۔ جس میں 6 آزاد امیدوار ہیں۔ لیکن اس سے پہلے سورت کے ہوٹل میں ان کی گروپ تصویر سامنے آئی تھی۔

اس میں کل 35 ایم ایل اے نظر آرہے ہیں۔گوہاٹی ہوائی اڈے پر ایکناتھ شندے نے کہا کہ وہ بالا صاحب ٹھاکرے کے ہندوتوا کو آگے لے کر جائیں گے۔غور طلب ہے کہ انہوں نے سورت ہوائی اڈے پر یہ بھی کہا تھا کہ انہوں نے بالا صاحب ٹھاکرے کا ہندوتوا نہیں چھوڑا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ادھو ٹھاکرے بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button