بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا:ممبئی کے لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 14 افراد ہلاک

ممبئی ، 18 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کل رات اور آج صبح موسلادھار بارش کے سبب ممبئ کے مضافاتی علاقے چمبور کے ماہول گاوں میں چٹان کھسکنے کا ایک حادثہ رونما ہوا۔نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے ایک بیان میں کہا ، این ڈی آر ایف کے پہنچنے سے قبل مقامی افراد اور مونسپل و فائر بریگیڈ اہلکاروں کی مدد سے 10 لاشوں کو نکالا گیا جبک این ڈی آر ایف ٹیم کے ذریعہ 01 خاتون کی لاش کو نکالا گیا۔این ڈی آر ایف نے مزید کہا ، "مزید 6 سے 8 افراد کے پھنس جانے کا خدشہ ہے۔ کمانڈ انسپکٹر راہول کے ماتحت این ڈی آر ایف کی ٹیم مقام حادثہ پر موجود ہے اور سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ صبح 6.30 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب درخت گرنے سے مکان کی مستقل دیوار منہدم ہو گئی۔مہاراشٹرا میں ممبئی کے ماہل اور وکروولی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں شروع ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ میں کم از کم 14 افراد کی موت اور متعدد دیگر کے پھنس جانے کا خدشہ ہے۔افسران نے بتایا کہ مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے مکان گرنے کا پہلا واقعہ چیمبور کے علاقہ ماہل میں آج اتوار کے روز پیش آیا۔ یہاں درخت گرنے سے مکان کی دیوار گر گئی۔

ایک اور واقعے میں #ممبئی کے وکروولی علاقے میں ایک عمارت کے گرنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ برہن ممبئی #میونسپل #کارپوریشن (بی ایم سی) نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ’’ممبئی کے وکروولی علاقے میں آج صبح سویرے ایک رہائشی عمارت کے گرنے سے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔‘‘ بی ایم سی نے بتایا کہ امدادی کارروائی جاری ہے۔ شدید #بارشوں اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے ممبئی میں لوکل ٹرین خدمات بھی معطل کردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button