بین ریاستی خبریں

مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ایک اور مشتبہ شخص کو کیاگرفتار

ممبئی،19ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) دہلی پولیس کی جانب سے پاکستان سے مزعومہ تربیت یافتہ لوگوں کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے ہفتہ کے دن ایک اور شخص کو تھانے ضلع کے ممبرا ٹاؤن سے پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا ہے۔

ملزم کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اس حوالے سے معلومات دیتے ہوئے مہاراشٹر اے ٹی ایس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ کارروائی ایک دوسرے مشتبہ شخص حسین شیخ (45) سے پوچھ گچھ کے بعد کی گئی جسے جمعہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ عہدیدار نے بتایا کہ حسین شیخ کی دی گئی معلومات کی بنیاد پر ریاستی اے ٹی ایس نے کئی مقامات پر چھاپے مارے اور اس شخص کو ممبرا سے گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انہ کاروائیوں میں اس کے کردار کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button